Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے، پینٹاگون نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے

us soldiers

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران جنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔

پینٹاگون نے ہفتے کے روز جنگی نقصانات کے اپنے ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مزید 140 سے زائد زخمی فوجیوں کا اندراج کیا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے 4 فوجیوں کو بھی دوبارہ فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ڈیفنس کیژولٹی اینالیسس سسٹم (DCAS) میں ایک نئی کیٹیگری ’اوورسیز آپریشنز‘ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت 7 جولائی سے بیرون ملک کارروائیوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس نئی کیٹیگری کے اعداد و شمار  کو اگر  آپریشن ایپک فیوری کے تازہ ڈیٹا کے ساتھ یکجا کیا جائے تو 28 فروری سے ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ میں اب تک  ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد  18 جبکہ زخمی فوجیوں کی تعداد 624 بنتی ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق زخمیوں کی یہ تعداد اس سے قبل کی بلند ترین تعداد 482 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے ہلاک ہونے والے 18 امریکی فوجیوں میں 11 کا تعلق آرمی، 6 کا تعلق ائیرفورس اور ایک کا تعلق نیوی سے ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سے 461 کا تعلق آرمی، 86 کا تعلق نیوی، 19 کا تعلق میرینز اور 58 کا تعلق ائیرفورس سے ہے۔

گزشتہ ہفتے میڈیا اداروں اور قانون سازوں نے پینٹاگون کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب ایرانی حملوں کے تسلسل کے باوجود DCAS میں ہلاک اور زخمی فوجیوں کی تعداد کم دکھائی گئی تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی متعارف کرائی گئی ’اوورسیز آپریشنز‘ کیٹیگری میں 7 جولائی کے بعد کے نقصانات شامل کیے گئے ہیں تاہم اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ہلاکتیں اور زخمی کس مخصوص تنازع یا جنگ سے متعلق ہیں۔ 

تاہم اس کیٹیگری میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام شامل ہیں، جن میں اردن میں ایرانی حملے کے نتیجے میں مارے جانے والے 3 امریکی فوجی اور گزشتہ ہفتے شمالی عراق میں ایرانی ڈرون ناکارہ بنانے کے دوران ہلاک ہونے والا ایک فوجی بھی شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

us soldiers us soldiers
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے، پینٹاگون نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران جنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان4 گھنٹے ago

رانا ثنا اللہ کا آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں دھاندلی کا الزام

کوٹلی (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں...

Zelensky Zelensky
تازہ ترین4 گھنٹے ago

روس کو ہتھیار فراہم کرکے ایران پہلے ہی یوکرین کیخلاف جنگ میں شامل ہو چکا ہے، زیلنسکی

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے ایران پہلے ہی روس کو ہتھیار فراہم کرکے...

gold gold
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ کشیدگی میں کمی، سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں

مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں عارضی کمی اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا سے مذاکرات کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی، ایسا کرناہماری فطرت میں نہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ثالث ہمیں امریکا کی جانب...

russian-cars russian-cars
پاکستان4 گھنٹے ago

گاڑیوں کے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ، قیمتوں میں بھی اضافہ

پشاور(صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے تمام گاڑیوں کے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین5 گھنٹے ago

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد گر گئیں

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے عالمی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے، عالمی مارکیٹ میں خام...

rain rain
پاکستان5 گھنٹے ago

ملک بھر میں آج تیز بارشوں کی پیش گوئی، کراچی میں ہلکی بارش متوقع

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین6 گھنٹے ago

وارنٹ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکا کے دورے پر روانہ

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ کے باوجود دورہ امریکا کے...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین6 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کرنیوالے 6 جہاز روک لیے گئے، ایرانی میڈیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں 6 جہازوں نے...

Trending