پاکستان
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس، پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت فالو اپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 2027ء میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس (ایس سی اوـ سی ایچ ایس) کے مقام اور رہائش کے انتظامات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سربراہی اجلاس کے مجوزہ مقام پر تیاریوں اور پیش رفت کی صورتِ حال کے علاوہ مہمانوں کی رہائش کے لیے دستیاب انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سربراہی اجلاس کے ہموار، مؤثر اور بلاتعطل انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان کے قومی رابطہ کار، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

