تازہ ترین
فضائی آلودگی بچوں کے لیے زہر قاتل، پھیپھڑوں کو برسوں تک نقصان پہنچنے کا خدشہ
فضائی آلودگی ماں کی کوکھ میں موجود بچوں اور کم عمر بچوں کے پھیپھڑوں کی نشو و نما کو متاثر کر سکتے ہیں، جبکہ ان کے اثرات برسوں تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
یونیورسٹی آف کوپن ہیگن، ڈینش پیڈیاٹرک استھما سینٹر اور ہیریلو اینڈ جینٹوفٹے اسپتال کے محققین کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حمل کے دوران اور ابتدائی بچپن میں زیادہ فضائی آلودگی کا سامنا کرنے والے بچوں کے پھیپھڑوں کی کارکردگی دیگر بچوں کے مقابلے میں کم ہو سکتی ہے۔
اس تحقیق میں 846 ماؤں اور بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جس میں حمل کے دوران سے لے کر بچوں کی 18 سال کی عمر تک فضائی آلودگی اور پھیپھڑوں کی کارکردگی کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا گیا۔
تحقیق کی مصنفہ اور یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے شعبۂ صحتِ عامہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر میری پیڈرسن کے مطابق حمل اور زندگی کے ابتدائی برسوں میں زیادہ آلودگی سے متاثر ہونے والے بچوں میں 6 سال کی عمر تک پھیپھڑوں کی کم کارکردگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ یہ فرق صرف ابتدائی عمر تک محدود نہیں رہتا بلکہ بچوں کی نشو و نما کے دوران اور لڑکپن میں بھی برقرار رہ سکتا ہے۔
تحقیق میں فضائی آلودگی کے ان 2 اہم عناصر پر توجہ دی گئی ہے، انتہائی باریک آلودہ ذرات جو ہوا میں موجود ہوتے ہیں اور سانس کے ذریعے پھیپھڑوں کی گہرائی تک پہنچ سکتے ہیں۔ نقصان دہ گیس جو گاڑیوں کے دھوئیں، صنعتی سرگرمیوں، لکڑی جلانے اور دیگر احتراقی عمل سے خارج ہوتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

