تازہ ترین
پیوٹن بھی ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کے معترف، جدید ہتھیاروں سے لیس چھوٹی کشتیوں کو مؤثر قرار دیدیا
ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چھوٹی تیز رفتار کشتیوں پر مشتمل ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کشتیاں جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی بدولت جنگی کارروائیوں میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔
روسی سرکاری خبر رساں ادارے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق روسی بحریہ کے افسران سے ملاقات کے دوران پیوٹن نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’دیکھیں کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع والے علاقے میں کیا ہو رہا ہے۔ ایران نے اپنے ماسکیٹو فلیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جنگی کارروائیوں کو کافی مؤثر بنایا ہے‘۔
پیوٹن نے کہ ’یہ نئی ٹیکنالوجیز کا معاملہ ہے۔ ہمارے پاس بھی ایسے چھوٹے جہاز ہیں، ان کا وزن کم ہوتا ہے لیکن ان پر جدید ترین ہتھیار نصب ہوتے ہیں‘۔
اسپوتنک کے مطابق ایران کے اس ماسکیٹو فلیٹ میں تقریباً 20 غدیر کلاس چھوٹی آبدوزیں اور کئی ہزار تیز رفتار حملہ آور کشتیاں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ہلکے اور تیز رفتار بحری جہاز ایران کی پتھریلی ساحلی پٹی میں بنائی گئی سرنگوں میں چھپائے جا سکتے ہیں جس کے باعث امریکا کے لیے انہیں طویل فاصلے کے ہتھیاروں کے ذریعے نشانہ بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

