پاکستان
نیب نے سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو دوسرا کال اپ نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں 2022 سے 2023 کے درمیاں بھرتیوں پر انکوائری کی جا رہی ہے، عدم پیشی پر نیب آرڈیننس 1999 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹس کے مطابق نیب نے پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر طلب کیا تھا، 10 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے بجائے تحریری جواب بھیجا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا اسعد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش اور ناکافی ہے۔
اس سے قبل پاکستان پوسٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب کی طلبی پر سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نےجواب جمع کرادیا تھا۔
جواب میں کہا گیا تھا کہ اسعد محمود پر نیب کےآرڈیننس کی شق 4 اور 9 کا اطلاق نہیں ہوتا، نیب ترامیم بعدکسی سرکاری کام، منصوبے یا اسکیم کے طریقہ کار کی خامیوں پر نیب قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔
جواب میں کہا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی شق 4 (2) کےتحت ڈیوٹی کےدوران کیا گیا فیصلہ نیب کےدائرہ کار سے خارج ہے، وفاقی وزیر کے دوران سروس کیے گئے فیصلوں میں ذاتی یا مالی فائدےکا بار ثبوت نیب پرہے۔
اسعد محمود نے تحریری جواب میں کہا کہ بطور وزیر مواصلات کسی تقرری کا حکم نہیں دیا تھا،بھرتیاں پوسٹ آفس کے مینوئل، محکمانہ قواعد کے مطابق مجاز افسران، محکمانہ کمیٹیوں نےکیں۔
انہوں نے اپنے تحریری جواب میں اپنے رشتہ داروں کونوکریاں دینےکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مالی فائدہ دینےکاکوئی الزام یاثبوت نہیں، پاکستان پوسٹ میں بھرتیوں کے لیے اشتہار،این اوسیز اور ڈائریکٹوریٹ جنرل کی ہدایات پرعملدرآمد کیا گیا، پاکستان پوسٹ میں بھرتیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے ہوئی تھیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

