Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ کا 7 ارب ڈالر کے 11 نئے برف شکن بحری جہاز خریدنے کا اعلان، ضرورت پر سوالات اُٹھ گئے

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے کے تحت 11 نئے برف شکن بحری جہاز خریدنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی کوسٹ گارڈز نے صرف 4 یا 5 بھاری برف شکن جہازوں کی ضرورت ظاہر کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت ابتدائی 4 جہاز فن لینڈ میں جبکہ باقی امریکا میں تیار کیے جائیں گے۔ 

ٹرمپ نے قومی سلامتی کے جہاز امریکا میں ہی تیار کرنے کی قانونی شرط سے بھی استثنیٰ دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 11 جہاز خریدنے کا فیصلہ خود صدر ٹرمپ نے کیا ہے جبکہ ٹھیکے بھی معمول کے مسابقتی عمل کے بغیر دیے گئے ہیں جس پر شفافیت اور اخراجات سے متعلق سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جہازوں کی خریداری کے علاوہ ان کی دیکھ بھال، بندرگاہی سہولتوں اور عملے کی بھرتی کے لیے بھی مزید اربوں ڈالر درکار ہوں گے لیکن اس حوالے سے کوئی واضح طویل مدتی منصوبہ سامنے نہیں آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے منصوبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرکٹک میں بڑھتی عالمی مسابقت کے پیشِ نظر امریکا کی موجودگی مضبوط بنانا ضروری ہے جبکہ ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ روس کے مقابلے میں امریکا کے پاس برف شکن جہاز بہت کم ہیں۔

امریکی ساحلی محافظ ادارے کے مطابق روس کے پاس اس وقت 56 اور چین کے پاس 5 برف شکن جہاز موجود ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کی آرکٹک ضروریات امریکا سے مختلف ہیں، اس لیے دونوں کا براہِ راست موازنہ درست نہیں۔

رپورٹ کے مطابق برف شکن جہازوں میں ٹرمپ کی دلچسپی 1992ء میں فن لینڈ کے دورے کے دوران پیدا ہوئی تھی جو صدر بننے کے بعد بھی برقرار رہی اور 2025ء میں فن لینڈ کے صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد اس منصوبے کو عملی شکل دی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

uzma-khanaleema-khan uzma-khanaleema-khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تین بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت...

mohsin naqvi mohsin naqvi
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایران نے امن و استحکام کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی، جس میں  پاک ایران...

containers containers
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام آباد اور راولپنڈی کے الگ الگ سیکیورٹی پلان تیار، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شہر اقتدار کی جانب لانگ مارچ اور دھرنوں کے اعلانات کے بعد اسلام آباد اور...

Scott-Bessent-US-Finance Scott-Bessent-US-Finance
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایرانی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی ایئر لائنز 2 روز...

Russia Russia
تازہ ترین2 گھنٹے ago

روس، پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو  واضح برتری...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان2 گھنٹے ago

یہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے،ہم لانگ مارچ پر ڈٹے ہوئے ہیں، سہیل آفریدی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تمام آئینی...

Gold Prices Gold Prices
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ ایرانی میڈیا...

kerosene-oil-price kerosene-oil-price
تازہ ترین2 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت...

irgc irgc
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نئے حملے ہوئے تو امریکی انٹیلی جنس مراکز ہماری پہنچ میں ہوں گے، پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نئے حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے...

Trending