پاکستان
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل بحال ہو جائیں گی، سروس پروائیڈر
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی ’اسٹارم فائبر‘ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جو گزشتہ ہفتے متاثر ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین نے بعض آئی ایس پیز پر سروس کے معیار میں کمی اور براؤزنگ کی رفتار سست ہونے کی شکایت کی تھی، جس کی وجہ ایک بار پھر سب میرین کیبل میں خرابی کو قرار دیا گیا تھا، تاہم متعلقہ آئی ایس پیز، آئی ٹی وزارت یا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا وضاحت جاری نہیں کی گئی تھی۔
جب اس معاملے پر مؤقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا تھا کہ یہ مسئلہ ایمیزون کلاؤڈ سروسز کی عالمی بندش کے باعث پیش آیا، تاہم متعدد صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے انٹرنیٹ سروس پروائیڈر نے انہیں بتایا ہے کہ سروسز کیبل کو نقصان پہنچنے کے باعث متاثر ہیں۔
آج جاری کیے گئے ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ 72 گھنٹوں کے اندر (پیر 27 اکتوبر 2025 رات 11:59 بجے تک) مکمل طور پر سروسز بحال کر دیں جائے گی، مزید کہنا تھا کہ ہم نے فوری طور پر متبادل کیبلز پر اضافی بینڈوِڈتھ فعال کر کے 60 فیصد سے زائد متاثرہ صلاحیت بحال کر لی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم گنجائش میں مزید اضافہ کر رہے ہیں اور ٹریفک کو از سرِ نو ترتیب دے رہے ہیں تاکہ مصروف اوقات میں کارکردگی بہتر بنائی جا سکے، جبکہ نئی حاصل کردہ بینڈوِڈتھ متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ کے راستے آن لائن آ رہی ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

