Connect with us

پاکستان

ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی

Inflation in Pakistan

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) ملک بھر میں قلیل مدتی مہنگائی میں کی مجموعی سالانہ شرح بڑھ کر 5.03 فیصد تک جا پہنچی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی رفتار 0.22 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ مہنگائی مسلسل 12 ہفتوں سے بڑھ رہی ہے، یہ اضافہ بنیادی طور پر جلد خراب ہونے والی اشیائے خور و نوش، جیسے ٹماٹر، پیاز، آلو اور گندم کے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 23 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ مہنگی، 6 سستی اور25 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 5.62 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ انرجی سیور 2.51، انڈے 2.38 اور چینی کی قیمت میں 2.04 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں ٹماٹر اوسط 92 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، جس کے بعد ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت بڑھ کر329 روپے45 پیسے فی کلو ہوگئی۔

گزشتہ ہفتےتک ملک میں ٹماٹرکی اوسط قیمت 328 روپے 53 پیسے فی کلو تھی، رپورٹ کے مطابق ملک میں ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 400 روپے فی کلو تک ہے۔

حالیہ ہفتے کے دوران کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 2.51 اور چاول1.19 فیصد سستے ہوئے،اسی دوران دالیں، آٹا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی-

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mausoleum of Masooma-e-Sindh Mausoleum of Masooma-e-Sindh
پاکستان4 منٹس ago

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ...

gold-prices gold-prices
پاکستان21 منٹس ago

سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں 5 روز کی مسلسل کمی کے بعد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آل...

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین6 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین7 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین7 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان8 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین8 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان8 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

Trending