پاکستان
ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) ملک بھر میں قلیل مدتی مہنگائی میں کی مجموعی سالانہ شرح بڑھ کر 5.03 فیصد تک جا پہنچی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی رفتار 0.22 فیصد رہی۔
واضح رہے کہ حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ مہنگائی مسلسل 12 ہفتوں سے بڑھ رہی ہے، یہ اضافہ بنیادی طور پر جلد خراب ہونے والی اشیائے خور و نوش، جیسے ٹماٹر، پیاز، آلو اور گندم کے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 23 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ مہنگی، 6 سستی اور25 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 5.62 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ انرجی سیور 2.51، انڈے 2.38 اور چینی کی قیمت میں 2.04 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں ٹماٹر اوسط 92 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، جس کے بعد ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت بڑھ کر329 روپے45 پیسے فی کلو ہوگئی۔
گزشتہ ہفتےتک ملک میں ٹماٹرکی اوسط قیمت 328 روپے 53 پیسے فی کلو تھی، رپورٹ کے مطابق ملک میں ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 400 روپے فی کلو تک ہے۔
حالیہ ہفتے کے دوران کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 2.51 اور چاول1.19 فیصد سستے ہوئے،اسی دوران دالیں، آٹا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی-
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

