پاکستان
پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی، پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں پرچم کشائی کی شاندار تقریبات
پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز اور مسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریبات میں قومی پرچم سربلند کیا گیا، جبکہ قومی ترانے کی دھن پر فضا ملی جذبے سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ افسران اور جوانوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے پاک فوج کا ہر جوان پرعزم ہے۔
پاک فوج کے مطابق یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن ہے، جو ہمیں اپنے آباؤ اجداد اور شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

