Connect with us

پاکستان

وزیراعظم کا مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم

pm-sharif-and-trump

اسلام آباد (سداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر کے حمایت کو سراہتا ہوں، صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو ایک پھر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو ایک پھر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی ٹالنے اور لاکھوں زندگیاں بچانے میں مدد کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت دونوں ملکوں سے ملکر اپنا اور خطے کا دفاع یقینی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے پائیدار امن اہم اور بنیادی شرط ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی عظیم قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ یہ ایک بڑا، جرات مندانہ اور انتہائی اہم قدم ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہناتھا مکہ معاہدہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہورہا ہے۔ اب ممالک زیادہ مؤثر اور بامعنی انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں زور دیا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ صرف تین ممالک کے درمیان دفاعی تعاون تک محدود نہیں بلکہ خطے میں اجتماعی سلامتی کے تصور کو بھی تقویت دے سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب ، ترکیے اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست کو مکہ میں طے پایا تھا ۔معاہدے کے تحت کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پرحملہ تصورکیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘‘ پر دستخط کئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان42 منٹس ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان47 منٹس ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین52 منٹس ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین57 منٹس ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Yemen Yemen
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یمنی مسلح افواج کی حوثیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 700 حوثی جنگجو ہلاک

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کے خلاف مختلف محاذوں پر 257 کارروائیوں...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کردیا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرافٹ میں کوئی...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام...

Fuel prices Fuel prices
پاکستان5 گھنٹے ago

ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان5 گھنٹے ago

لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں، انتشار قانون کی طاقت سے روکیں گے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائےسیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہےکہ حکومت پرامن رہے گی،لانگ مارچ...

Security forces operation Security forces operation
پاکستان5 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد...

Trending