Connect with us

پاکستان

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اسلام آباد میں اے جی پی آڈٹ کمپلیکس کا افتتاح کردیا

Auditor General of Pakistan maqbool gondal

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پبلک سیکٹر کے اداروں میں شفافیت، احتساب، مالیاتی نظم و ضبط اور گڈ گورننس کے فروغ میں آڈٹ ادارے کا اہم کردار ہوتا ہے۔ یہ بات آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نےاسلام آباد میں اے جی پی آڈٹ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مقبول احمد گوندل نے کہا کہ اے جی پی آڈٹ کمپلیکس کا افتتاح کام کی جگہ پر بہتر سہولیات کی فراہمی اور اسلام آباد میں آڈٹ ادارے کی آپریشنل صلاحیت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔

آڈیٹر جنرل نے ادارہ جاتی صلاحیت و استعداد کار کو مضبوط بنانے اور آڈٹ افسران اور عملے کے لیے سازگار، جدید اور اچھی طرح سے آ راستہ کام کا ماحول فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آڈٹ ورک فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل اور جدید آلات، کام کرنے کے لیے سازگار سہولیات اور استعداد کار بڑھانے کے تربیتی پروگراموں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر نے کے عزم کا اعادہ کیا

انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ موثر آڈٹ، شفافیت، احتساب اور مالیاتی نظم و ضبط قومی معیشت کو مضبوط بنانے، عوامی وسائل کے تحفظ اور سرکاری خزانے کے تحفظ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مسجد اور ڈے کیئر سنٹر سمیت نئے قائم ہونے والے کمپلیکس کی سہولیات کا بھی دورہ کیا اور افسران اور عملے کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔

قبل ازیں تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں آڈیٹر جنرل نے ربن کاٹ کر اور یادگاری تختی کی نقاب کشائی کے ذریعے آڈٹ کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے محکمہ کے سینئر افسران بشمول ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (P&TS)، آڈٹ (پاور)، آڈٹ (PNR) اور آڈٹ (آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیات) کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان10 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان11 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان11 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان12 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان17 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان17 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین17 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین17 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Trending