Connect with us

تازہ ترین

روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Ballistic Missile

ماسکو(صداۓ سچ نیوز) روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنگی مشقوں کے دوران شمال مغربی علاقے آرخانگلسک  کے ‘پلیسیسک کاسموڈروم’ سے ٹھوس ایندھن  والے موبائل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

روسی اسٹریٹجک میزائل فورسز نے میزائل فائر کرنے سے قبل ایک موبائل لانچر بیٹری کو ایک دور دراز علاقے میں تعینات کیا جس کے بعد میزائل کو ملک کے مشرقی حصے میں 6700 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع جزیرہ نما کامچاٹکا  کی ‘کورا’ ٹیسٹ سائٹ کی جانب فائر کیا گیا۔

روسی فوج کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا بنیادی مقصد میزائل سسٹم کی ’ٹیکٹیکل، تکنیکی اور پرواز کی خصوصیات‘ کی تصدیق کرنا تھا۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ ’تمام طے شدہ اہداف مکمل طور پر حاصل کر لیے گئے ہیں‘، اور یہ کہ میزائل نے ہدف کی جانب ’بغیر کسی خامی کے اپنی درست پرواز‘ کو برقرار رکھا۔

بیان میں اس تجربے کے لیے استعمال ہونے والے مخصوص میزائل کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اطلاعات کے مطابق اس سے قبل مئی کے وسط میں بھی میزائل فورسز کی مشقوں کے تحت وزارت دفاع نے  ‘آر ایس-24 یارس’ (RS-24 Yars) میزائل سسٹم کا تجربہ کیا تھا۔

روس کی جانب سے یہ تازہ ترین میزائل تجربہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ قبل غیر تصدیق شدہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یوکرینی ڈرونز نے روس کی واحد فوجی اسپیس پورٹ پلیسیسک کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Price Cut and Diesel Price Hike Petrol Price Cut and Diesel Price Hike
پاکستان8 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکا پر مسلسل بھروسا کرنےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایرانی فوج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطے کے ممالک پر...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان8 گھنٹے ago

اسلام آباد پولیس کی 10بکتربند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد...

Police-quetta Police-quetta
پاکستان9 گھنٹے ago

کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک اہلکار اور دو راہگیر زخمی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ...

petroleum-products petroleum-products
پاکستان9 گھنٹے ago

جب قیمت بڑھتی ہے تو 5 روپے روزانہ بڑھاتے ہیں، کمی 75 پیسے کی کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹرمنظور حسین کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہو ا...

Maryam Nawaz Maryam Nawaz
پاکستان9 گھنٹے ago

‘یہ 13 سالہ نااہلی کا قصور ہے’، مریم نواز کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل...

shehbaz-sharif-address shehbaz-sharif-address
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی...

Peshawar police Peshawar police
پاکستان9 گھنٹے ago

پشاور میں احتجاج، دھرنے اور ریلی پر 7 روز کیلئے پابندی عائد

پشاور(صداۓ سچ نیوز) پشاور کی ضلعی انتطامیہ نے آئندہ 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے...

gold gold
پاکستان9 گھنٹے ago

عالمی و مقامی سطح پر دو دن اضافے کے بعد سونےاور چاندی کی قیمت گرگئی

عالمی و مقامی منڈیوں میں دو دن اضافے کے بعد سونےاور چاندی کی قیمت گرگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

Laiba Laiba
پاکستان18 گھنٹے ago

ملزم نے تعلیم کیلئے بیرون ملک جانیکی خواہشمند لائبہ کو کیسے دھوکا دیا؟ اہم انکشافات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر پولیس ذرائع کا...

Trending