Connect with us

پاکستان

خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل، ذرائع

sohail-afridi and faisal kundi

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور سیکریٹریز سمیت انتظامی تبدیلیوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تعیناتیوں سے متعلق فہرست بھی تیار کی گئی ہے۔

صوبے کے 12 اضلاع میں پہلے ایمرجنسی لگانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے یا نہ لگانےکا دارومدار اپوزیشن اور حکومت کے وفد کے درمیان مذاکرات پر ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف سمیت اپوزیشن اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں لگایا جائے گا۔

علاوہ ازیں خیبر پختون خوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کے معاملے کے باعث وفاقی کابینہ کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے، اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کا اہم فیصلے لینے کا امکان

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما آج وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملاقات کریں گے، جس میں سیاسی صورتِحال پر بات ہو گی اور وفاقی سطح پر ملنے والے پیغامات بھی بتائے جائیں گے، ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق گفتگو بھی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں بیرسٹر گوہر اور دیگر شامل ہیں، وزیرِ اعلیٰ اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اہم فیصلے لینے کا بھی امکان ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

academy academy
پاکستان15 منٹس ago

پاکستانی پارلیمانی وفد کا چین کی بائیسے ایگزیکٹو لیڈرشپ اکیڈمی کا دورہ

بائیسے (صدائے سچ نیوز) پاکستانی پارلیمانی وفد نے چین کے 10 روزہ سرکاری دورے کے دوران بائیسے ایگزیکٹو لیڈرشپ اکیڈمی...

talal-chaudhry talal-chaudhry
پاکستان22 منٹس ago

آزادکشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کو افغانستان سے اسلحےکی ترسیل سے متعلق آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےکہا کہ  کور کمیٹی...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین31 منٹس ago

آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ یہ واقعات پیر کے...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان39 منٹس ago

حکومت نے ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔  اوگرا کی جانب سے...

QATAR NAVY QATAR NAVY
تازہ ترین47 منٹس ago

قطری بحریہ کے اہلکار نے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں اپنی جان قربان کردی

دوحہ(صداۓ سچ نیوز) قطری خبر رساں ادارے قنا کے مطابق ملکی وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ دکھ اور افسوس بھرا...

Gold Crown to maryam nawaz Gold Crown to maryam nawaz
پاکستان2 گھنٹے ago

مریم نواز شریف کو راولپنڈی میں سونے کا خصوصی تاج پہنایا گیا

راولپنڈی(صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی شہر میں سونے کا خصوصی تاج پہنایا گیا۔  مریم نواز کو...

petrol petrol
تازہ ترین2 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئيں

اماراتی مربن ساڑھے 4 فیصد کمی کے بعد 85 ڈالرز فی بیرل ہوگیا۔ برطانوی برینٹ کروڈ معمولی کمی کے بعد...

FIA FIA
پاکستان2 گھنٹے ago

دبئی سے پاکستان واپس بھجوایا گیا نوجوان سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار، ایف آئی اے

سیالکوٹ (صداۓ سچ نیوز)فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ دبئی سے پاکستان واپس بھجوائے گئے نوجوان کو...

tv watching tv watching
تازہ ترین2 گھنٹے ago

گھنٹوں ٹی وی دیکھنے والے افراد میں گردوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق گھنٹوں ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہنے والے افراد میں گردوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ...

gold-price gold-price
پاکستان3 گھنٹے ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

کراچی  (صداۓ سچ نیوز)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔  آل پاکستان جیمز...

Trending