پاکستان
قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
اسلام آباد(صدائے سچ نیوز) قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی۔ اس سے قبل سینیٹ نے اس بل کی منظوری دی تھی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم کی تحریک پیش کی۔ ترمیم پر شق وار ووٹنگ کا عمل شروع ہوا، جس کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا۔
جے یو آئی کے ارکان نے ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں 231 ارکان نے ووٹ دیا، جبکہ مخالفت میں صرف 4 ووٹ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی دفاعی و سفارتی کامیابی، مودی کی بے بسی واضح، وزیراعظم
وزیر قانون نے آج کے اجلاس میں یہ وضاحت بھی کی کہ آئینی ترمیم کے باوجود جسٹس یحییٰ آفریدی ہی ملک کے چیف جسٹس رہیں گے تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد یا ان کے عہدے خالی کرنے کی صورت میں وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ میں سے جو سینیئر چیف جسٹس ہوں گے وہی ملک کے چیف جسٹس کہلائیں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، صدر ن لیگ نواز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا نے نوازشریف کا استقبال کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان میں موجود ہیں، پیپلزپارٹی کےخورشیدشاہ کو ویل چیئر پر ایوان میں لایاگیا، خورشید شاہ علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

