Connect with us

پاکستان

روات اور ملحقہ علاقوں میں ایل پی جی گیس کی من مانی قیمتیں، 12 کلو سلنڈر 6700 روپے تک فروخت ہونے لگا

LPG

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) راولپنڈی کے علاقے روات اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مبینہ طور پر من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے، جہاں گیس سلنڈر فروخت کرنے والے بعض دکاندار سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرتے ہوئے صارفین سے بھاری رقوم وصول کر رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق 12 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی سرکاری قیمت تقریباً 3,500 سے 3,800 روپے بتائی جا رہی ہے، تاہم روات اور گردونواح میں یہی سلنڈر مبینہ طور پر 6,300 سے 6,700 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ سرکاری نرخوں اور مارکیٹ میں وصول کی جانے والی قیمتوں کے درمیان اس قدر بڑے فرق نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے، جبکہ ایل پی جی جیسی بنیادی ضرورت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ خصوصاً وہ گھرانے جو قدرتی گیس کی عدم دستیابی کے باعث سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، اس صورتحال سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نوٹس لینے کے ساتھ روات اور ملحقہ علاقوں میں ایل پی جی کی مبینہ ناجائز مہنگے داموں فروخت کا بھی فوری ازخود نوٹس لیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صنعت و تجارت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف قیمتوں کی خلاف ورزی پر مؤثر کارروائی کی جائے، سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور غریب عوام کو ناجائز منافع خوری سے نجات دلا کر حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Chairperson Benazir Income Support Programme Chairperson Benazir Income Support Programme
پاکستان3 منٹس ago

تھرپارکر میں خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے بی آئی ایس پی کا سندھ حکومت سے تعاون کا اعلان

مٹھی (صداۓ سچ نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ...

North Waziristan North Waziristan
پاکستان45 منٹس ago

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسزکا آپریشن، مساجد میں قائم فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ٹھکانےکلیئر

شمالی وزیرستان (صداۓ سچ نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی موزک گاؤں میں سکیورٹی فورسز  نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن...

PM-Shehbaz-Sharif PM-Shehbaz-Sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

قوم فکرِ اقبال پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرے ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ اقبال کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ...

drug smuggling drug smuggling
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان کسٹمز کی بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی؛ 23 کروڑ 95 لاکھ روپے مالیت کی 51 کلوگرام چرس برآمد

بلوچستان (صداۓ سچ نیوز) اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 51 کلوگرام چرس برآمد کر لی اور گاڑی کے ڈرائیور...

Bawa Syed Zaman Ali Shah Motian Wali Sarkar Jhamra Shareef Bawa Syed Zaman Ali Shah Motian Wali Sarkar Jhamra Shareef
ایکسکلوسِو5 گھنٹے ago

موتیوں کے ڈھیروں سے چار سو امام بارگاہوں تک؛ باوا سید زمان علی شاہ موتیاں والی سرکار کی روحانی زندگی کے حیرت انگیز واقعات

جھامرہ شریف (خصوصی رپورٹ: صداۓ سچ نیوز) برصغیر پاک و ہند کی روحانی تاریخ میں بعض ایسی شخصیات گزری ہیں...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین6 گھنٹے ago

تارکینِ وطن کا تہذیبی تشخص اور اجتماعی کردار

تحریر: نثار حسین وطن سے دوری صرف فاصلے کا نام نہیں، یہ اپنے اندر پوری داستان رکھتی ہے۔ انسان اپنا...

Woman’s Body Recovered from Canal Woman’s Body Recovered from Canal
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈیرہ غازی خان، نہر سے خاتون کی لاش برآمد

ڈیرہ غازی خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ غازی خان میں خاتون کی نہر سے تیرتی ہوئی لاش ملنے کے بعد...

Gold Price Gold Price
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے کا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔  آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن...

Hanif Abbasi Hanif Abbasi
پاکستان6 گھنٹے ago

ریلوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے ریونیو کا ہدف عبور کیا، اگلا ہدف 160 ارب ہے، حنیف عباسی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 100...

Ukraine Strikes Russia’s Second-Largest Oil Refinery Ukraine Strikes Russia’s Second-Largest Oil Refinery
تازہ ترین6 گھنٹے ago

یوکرین کا روس کی دوسری بڑی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کے شمال مغربی علاقے لینن گراڈ میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ملک...

Trending