پاکستان
تھرپارکر میں خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے بی آئی ایس پی کا سندھ حکومت سے تعاون کا اعلان
مٹھی (صداۓ سچ نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ تھرپارکر میں خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے بی آئی ایس پی سندھ حکومت کو اپنا ڈیٹا بیس اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے تھرپارکر کو خشک سالی سے متاثرہ آفت زدہ علاقہ قرار دیے جانے کے بعد چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ضلع کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مٹھی، بدین اور عمرکوٹ میں صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر آفس مٹھی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سندھ حکومت خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے بی آئی ایس پی کے ڈیٹا بیس سے استفادہ کرے گی، جبکہ ادارہ اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ تھر اور عمرکوٹ میں ایک، ایک موبائل رجسٹریشن وین سروے اور رجسٹریشن کے عمل میں معاونت فراہم کر رہی ہے، جبکہ تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک اضافی موبائل رجسٹریشن وین بھی مختص کی جائے گی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے اضافی مالی امداد کی فراہمی کے معاملے پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم سے بھی بات کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امدادی رقوم کی شفاف تقسیم اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ مستحقین کے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں، جبکہ چھ بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امدادی رقوم میں ناجائز کٹوتیوں اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی ثناء اللہ رند نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھرپارکر کے ساتوں تعلقوں میں سروے اور رجسٹریشن دفاتر فعال ہیں۔ ضلع میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی خواتین کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 26 ہزار، جبکہ وسیلہ پروگرام کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 52 ہزار ہے۔
قبل ازیں سینیٹر روبینہ خالد نے ڈپٹی کمشنر آفس مٹھی میں منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں خشک سالی کی صورتحال، امدادی رقوم میں ناجائز کٹوتیوں، ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف شکایات اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شمیر خان بھٹو، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی، ضلعی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو، پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں، ڈی جی بی آئی ایس پی ثناء اللہ رند، بی آئی ایس پی کنسلٹنٹ نوید خان اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

