تازہ ترین
بڑھتی عمر میں مونگ پھلی کا استعمال صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟
ماسٹرخٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے 16 ہفتوں تک شرکاء کو روزانہ 60 گرام بھنی ہوئی (چھلکے والی اور بغیر نمک کی) مونگ پھلی کھلائی اور پھر اس کے نتائج کا موازنہ اس عرصے سے کیا جب انہوں نے مونگ پھلی کا استعمال نہیں کیا تھا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ دماغ کے دائیں حصے (Right Hemisphere) اور خاص طور پر ہپوکیمپس (Hippocampus) کے گرد و نواح میں انسولین کے لیے ردِعمل بہتر ہوا، یہ وہ تمام تر حصات ہیں جو یادداشت اور سیکھنے کے عمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔
دماغ میں انسولین نیورونز کے باہمی مواصلات، یادداشت اور سیکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ دماغ کی انسولین کو قبول کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے جو کہ نسیان کی بنیادی وجہ بنتی ہے۔
سال 2025 میں اسی ٹیم کی ‘کلینیکل نیوٹریشن’ میں شائع شدہ تحقیق سے بھی یہ ثابت ہوا تھا کہ 16 ہفتوں کے اس خوراکی عمل سے دماغ کو خون کی مجموعی فراہمی میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا تھا اور لفظی یادداشت (Verbal Memory) 5.8 فیصد بہتر ہوئی تھی۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی میں موجود غیر سیر شدہ چکنائی، فائبر، وٹامنز، منرلز اور ‘ایل-ارجینین’ نامی امینو ایسڈ مل کر نائٹرک آکسائیڈ بناتے ہیں، جو رگوں کی صحت اور خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

