تازہ ترین
ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈورن مار گرایا، تصاویر بھی جاری
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق بحریہ نے جمعے کو جاری بیان میں کہا کہ امریکی ڈرون کو آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع ساحلییا علاقے سیریک کے قریب ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت نشانہ بنایا گیا۔
فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کی کامیابی سے نشاندہی اور نگرانی کے بعد اسے کوہستک کے علاقے میں تباہ کیا۔
ایرانی بحریہ نے کہا کہ علاقائی سالمیت، سمندری سرحدوں اور مفادات کے تحفظ اور دفاع میں ایک لمحے کی بھی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی۔
ایم کیو ون پریڈیٹر درمیانی بلندی پر پرواز کرنے اور طویل وقت تک فضا میں رہنے کی صلاحیت رکھنے والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے، جسے امریکی کمپنی جنرل ایٹامکس نے تیار کیا اور امریکی فضائیہ اسے بنیادی طور پر فوجی کارروائیوں اور نگرانی کے لیے استعمال کرتی رہی ہے۔
امریکی فضائیہ نے 2018 میں ایم کیو ون پریڈیٹر طیاروں کا بیڑا ریٹائر کرکے ان کی جگہ زیادہ جدید ایم کیو نائن ریپر ڈرونز استعمال کرنا شروع کردیے تھے۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے دوران ایرانی مسلح افواج نے امریکی ایم کیو نائن ڈرونز کو بھی بھاری نقصان پہنچایا، جس کے بعد واشنگٹن نے فضائی نگرانی اور جاسوسی کی کارروائیوں کے لیے دوبارہ ایم کیو ون ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ جمعے کو ایران کے پاسداران انقلاب نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے قشم جزیرے کے اوپر ایک اور امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرایا ہے، جسے جنگ کے آغاز سے تباہ ہونے والا 16واں ایم کیو ون قرار دیا گیا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

