پاکستان
اسحاق ڈار اور حنیف عباسی کی حمایت بھی بے اثر؟ بری امام ہاؤس گرانے کے لیے سی ڈی اے کا بڑا آپریشن تیار، مزاحمت پر سخت ایکشن کا فیصلہ
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بری امام ہاؤس کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سی ڈی اے نے تقریباً 200 کنال سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے بھاری مشینری، پولیس فورس اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جبکہ آپریشن کے دوران کسی بھی قسم کی مزاحمت کی صورت میں سخت ایکشن لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور آئی جی اسلام آباد کے ساتھ متعدد اعلیٰ سطحی اجلاس کیے ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے نے اتھارٹی کے متعلقہ افسران اور آپریشنل ٹیموں کے ساتھ بھی متعدد میٹنگز کی ہیں، جن میں آپریشن کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی، مشینری، افرادی قوت، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ لی گئی ہے۔ ممکنہ آپریشن کے قانونی پہلوؤں پر سی ڈی اے کے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
حکام کا مؤقف ہے کہ بری امام ہاؤس انتظامیہ کے پاس زیر تنازع اراضی کی ملکیت ثابت کرنے کے لیے کوئی مستند سرکاری دستاویز موجود نہیں، جبکہ سرکاری ریکارڈ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔
بااثر شخصیات کی شرکت کے باوجود کارروائی کی تیاریاں!
بری امام ہاؤس کے منتظمِ اعلیٰ راجہ سرفراز اکرم کے زیر انتظام اس عمارت میں کئی سال سے مختلف تقریبات ہوتی رہی ہیں، جن میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی شرکت بھی موضوع بحث رہی ہے۔ ان بااثر شخصیات کی آمدورفت کے تناظر میں سیاسی سرپرستی کے سوالات بھی اٹھ رہے ہیں، تاہم متعلقہ شخصیات کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔
ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نہ ملا، اب ملکیت ثابت کرنے کا امتحان!
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ملکیت کے دستاویزات پیش کرنے کے لیے پانچ روز کی مہلت دی تھی اور سی ڈی اے کو دستاویزات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مطلوبہ ثبوت فراہم نہ ہونے کی صورت میں اتھارٹی قانون کے مطابق کارروائی کر سکتی ہے۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق ممکنہ آپریشن کے دوران مزاحمت، رکاوٹ یا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور مزاحمت کی صورت میں سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن رواں ہفتے کے اختتام یا آئندہ ہفتے کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا سی ڈی اے کی تیار مشینری حرکت میں آئے گی اور کیا 200 کنال اراضی کا تنازع بالآخر عملی کارروائی تک پہنچے گا؟
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

