پاکستان
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس 15 ماہ سے مسلسل زیر التواء ہے جبکہ کیس کی سماعت کے لیے وڈیو لنک سسٹم 15 ماہ میں بھی فعال نا ہو سکا۔ کیس کے گواہ بھی پیش نہیں ہوئے اور 15 ماہ سے صرف تاریخیں ڈالی جا رہی ہیں۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کی جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس میں کل 119 گواہ میں سے 44 کے بیان ہوئے جبکہ جرح کسی پر نہیں ہوئی۔
جج امجد علی شاہ نے کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھتیجے شیخ راشد نے فیصل آباد آج تک دیکھا نہیں اور اسے 60 سال کی سزا دے دی گئی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب تو آٹا بھی شناختی کارڈ بغیر نہیں ملتا، ریڑھی، چھابڑی، خوانچہ والوں کو ریلیف دیا جائے، پوری قوم کی خواہش ہے کہ غریب کو فوری ریلیف دیا جائے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

