Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ، پیوٹن اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، ایجنڈے میں کون سے اہم معاملات شامل؟

Trump, Putin and Xi Jinping

شینزن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ آج چین کے شہر شینزن میں ملاقات کریں گے، جسے عالمی سیاست میں غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ ملاقات ایشیاء پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس کے موقع پر ہو گی۔ 

اس تاریخی بیٹھک میں تینوں عالمی رہنماؤں کے اپنے اپنے مفادات اور ترجیحات زیرِ بحث آئیں گی، تاہم یہ دیکھنا اہم ہو گا کہ آیا یہ ملاقات عالمی سیاست میں کسی بڑی پیش رفت کا سبب بنتی ہے یا محض علامتی سفارتی سرگرمی ثابت ہوتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ملاقات کے دوران یوکرین جنگ کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے، جو فروری 2022ء سے جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر کی خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اس تنازع اور یورپ کے مستقبل سے متعلق معاملات میں اہم کردار ادا کریں۔

رپورٹ کے مطابق پیوٹن کے لیے امریکی اور چینی صدور کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھنا بھی بڑی سفارتی کامیابی ہو گی، کیونکہ اس سے روس کی عالمی طاقت کی حیثیت کو تقویت مل سکتی ہے۔

رپورٹ مںں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس ملاقات کے دوران تینوں ممالک کے جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی اور ان کے کنٹرول کے لیے نئے معاہدے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس اور امریکا کے درمیان جوہری ہتھیاروں سے متعلق آخری معاہدہ نیو اسٹارٹ رواں سال فروری میں ختم ہوچکا ہے، اس لیے اب امریکی صدر ایک ایسے نئے، بہتر اور جدید معاہدے کے خواہاں ہیں جس میں چین کو بھی شامل کیا جائے تاہم چین اس معاملے پر محتاط رویہ رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے پاس 600 سے زائد جوہری وار ہیڈز ہیں، جبکہ امریکا اور روس دونوں کے پاس 5 ہزار سے زیادہ جوہری وار ہیڈز موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ اس تنازع کے خاتمے کے لیے شی جن پنگ اور پیوٹن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان18 منٹس ago

راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرے دن کا کھیل جاری

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) ٹیسٹ میں تیسرے روز سری لنکا کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔...

ghq-attack-case ghq-attack-case
پاکستان23 منٹس ago

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس 15 ماہ سے مسلسل زیر التواء ہے جبکہ کیس کی سماعت کے...

Trump, Putin and Xi Jinping Trump, Putin and Xi Jinping
تازہ ترین30 منٹس ago

ٹرمپ، پیوٹن اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، ایجنڈے میں کون سے اہم معاملات شامل؟

شینزن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ آج چین...

Brother Killed in Lahore Brother Killed in Lahore
پاکستان37 منٹس ago

مالی لین دین کے تنازع پر بھائیوں کے درمیان جھگڑا، چھری کے وار سے ایک بھائی قتل

لاہور(صداۓ سچ نیوز)چوہنگ کے علاقے میں بھائیوں کے درمیان مالی لین دین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران چھری کے...

Trump Trump
تازہ ترین44 منٹس ago

ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرانے کیلئے روس اور چین سے مدد نہیں مانگیں گے، ٹرمپ

شینزن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے گرم جوش استقبال کو...

bangladesh bangladesh
تازہ ترین53 منٹس ago

بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر ہنگامے، سینکڑوں نیم فوجی اہلکار تعینات

ڈھاکا(صداۓ سچ نیوز) بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی کے منصوبے کے خلاف اور حق...

Explosion at Indonesian Oil Refinery Explosion at Indonesian Oil Refinery
تازہ ترین56 منٹس ago

انڈونیشیا کی آئل ریفائنری میں دھماکا، ایک کارکن ہلاک، تحقیقات شروع

جکارتہ (صداۓ سچ نیوز) انڈونیشیا کی ایک آئل ریفائنری میں دھماکے کے نتیجے میں ایک کارکن ہلاک ہوگیا، جبکہ واقعے...

houthi-missile houthi-missile
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر میزائل حملہ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی اتحادی فوج کے مطابق حوثی ملیشیا کا فائر کیا گیا میزائل مار گرایا ہے۔ سعودی...

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ کا ایران کے خلاف دوبارہ جنگ لڑنے کا اعلان، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کا الزام بھی لگا دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا...

cop31 cop31
پاکستان2 گھنٹے ago

کاپ 31 کانفرنس میں شرکت کے نام پر ترکیہ جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق مسافر امیش علی فلائٹ کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کے نام...

Trending