تازہ ترین
ٹرمپ، پیوٹن اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، ایجنڈے میں کون سے اہم معاملات شامل؟
شینزن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ آج چین کے شہر شینزن میں ملاقات کریں گے، جسے عالمی سیاست میں غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ ملاقات ایشیاء پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس کے موقع پر ہو گی۔
اس تاریخی بیٹھک میں تینوں عالمی رہنماؤں کے اپنے اپنے مفادات اور ترجیحات زیرِ بحث آئیں گی، تاہم یہ دیکھنا اہم ہو گا کہ آیا یہ ملاقات عالمی سیاست میں کسی بڑی پیش رفت کا سبب بنتی ہے یا محض علامتی سفارتی سرگرمی ثابت ہوتی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ملاقات کے دوران یوکرین جنگ کا معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے، جو فروری 2022ء سے جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی صدر کی خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اس تنازع اور یورپ کے مستقبل سے متعلق معاملات میں اہم کردار ادا کریں۔
رپورٹ کے مطابق پیوٹن کے لیے امریکی اور چینی صدور کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھنا بھی بڑی سفارتی کامیابی ہو گی، کیونکہ اس سے روس کی عالمی طاقت کی حیثیت کو تقویت مل سکتی ہے۔
رپورٹ مںں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس ملاقات کے دوران تینوں ممالک کے جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی اور ان کے کنٹرول کے لیے نئے معاہدے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روس اور امریکا کے درمیان جوہری ہتھیاروں سے متعلق آخری معاہدہ نیو اسٹارٹ رواں سال فروری میں ختم ہوچکا ہے، اس لیے اب امریکی صدر ایک ایسے نئے، بہتر اور جدید معاہدے کے خواہاں ہیں جس میں چین کو بھی شامل کیا جائے تاہم چین اس معاملے پر محتاط رویہ رکھتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے پاس 600 سے زائد جوہری وار ہیڈز ہیں، جبکہ امریکا اور روس دونوں کے پاس 5 ہزار سے زیادہ جوہری وار ہیڈز موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں ایران کے ساتھ جاری جنگ کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ اس تنازع کے خاتمے کے لیے شی جن پنگ اور پیوٹن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

