تازہ ترین
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو چوری کیخلاف کارروائی، 26 ہزار ڈیجیٹل بٹوے نشانے پر
ابوظہبی کی عدالت نے دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنانس کو سائبر حملے میں چوری ہونے والے ڈیجیٹل اثاثوں کی بازیابی کے لیے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے عالمی سطح پر منجمد کرانے کا حکم دے دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ابوظہبی کی عالمی مالیاتی منڈی کی عدالت نے جمعرات کو یہ حکم جاری کیا جس کا مقصد مبینہ ہیکرز کو چوری شدہ رقم منتقل کرنے یا استعمال کرنے سے روکنا ہے۔
بائنانس کی قانونی معاونت کرنے والی فرم گبسن ڈن کے بقول اس مقدمے میں تقریباً 26 ہزار ڈیجیٹل بٹووں کے پتے شناخت کیے گئے ہیں جن میں چوری شدہ اثاثے موجود ہونے کا شبہ ہے۔
عدالتی حکم کے تحت ان پتوں کی فہرست مسلسل تازہ کی جائے گی تاکہ دیگر کرپٹو پلیٹ فارم اور مالیاتی ادارے مشتبہ رقوم کی فوری منتقلی روک سکیں۔
یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو ہونے والے سائبر حملے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے متاثر ہوئے تھے۔ اب تک تقریباً 2.85 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد یا روک لیے گئے ہیں۔
بائنانس کا کہنا ہے کہ اس نے صارفین کے متاثرہ اثاثوں کا مالی نقصان خود برداشت کرلیا ہے اور صارفین کو نقصان نہیں اٹھانا پڑا تاہم چوری شدہ رقم کی واپسی کے لیے قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
عدالتی حکم کے تحت قانونی دستاویزات بلاک چین کے ذریعے بھی متعلقہ فریقوں تک پہنچائی جاسکیں گی۔
واضح رہے کہ امریکی حکام نے اس سائبر حملے کا الزام شمالی کوریا سے منسلک ہیکروں پر عائد کیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

