Connect with us

پاکستان

قرآنی معاہدات کا نظام قانون، انصاف اور معاشرتی ذمہ داریوں کی بنیاد ہے، مقررین

islamabad (2)

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مقررین نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں بیان کردہ عہد و پیمان کا نظام قانون، انصاف اور معاشرتی ذمہ داریوں کی مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔ قرآنی تصورِ عہد محض انفرادی عبادات تک محدود نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ، انسانوں اور معاشرے کے ساتھ تعلقات میں حقوق، فرائض اور ذمہ داریوں کا ایک جامع نظام پیش کرتا ہے، جس میں خاندانی، معاشرتی، اجتماعی اور بین الاقوامی معاہدے بھی شامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) اسلام آباد میں منعقدہ ایک علمی نشست کے دوران کیا گیا، جس میں معروف ماہرِ قانون اور سابق وفاقی وزیر احمر بلال صوفی کی کتاب ’’عہد اللہ: قرآن کے معاہدات اور اس کا قانونی ڈھانچہ‘‘ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نشست میں علمائے کرام، قانونی ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کرتے ہوئے قرآن مجید کو اخلاقی، قانونی اور معاشرتی رہنمائی کے جامع سرچشمے کے طور پر سمجھنے میں کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ابتدائی کلمات میں ڈاکٹر یاسر ریاض نے کہا کہ قرآن مجید پر صدیوں سے وسیع علمی کام ہونے کے باوجود اس کی تعلیمات انسانی فکر و عمل سے متعلق نئے سوالات کے تناظر میں مسلسل نئے پہلو اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ بحث کتاب قرآنی علوم کے ایک ایسے پہلو کو موضوع بناتی ہے جس پر نسبتاً کم توجہ دی گئی ہے اور انسانی زندگی میں الٰہی ہدایت کے عملی اطلاق کے حوالے سے نئے زاویے پیش کرتی ہے۔

نشست کی صدارت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بنچ کے رکن ڈاکٹر خالد مسعود نے قانون اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق عصرِ حاضر کے مباحث میں قرآنی تصورِ عہد پر ازسرِنو غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عہد محض ایک معاہداتی بندوبست نہیں بلکہ ذمہ داری اور اخلاقی التزام کا نام ہے۔ قرآن مجید کی تعلیمات اور اصولوں کو صرف مسلمانوں تک محدود رکھنے کے بجائے پوری انسانیت کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمر مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے کتاب میں قرآن مجید کو ضابطۂ حیات کے طور پر جامع انداز میں پیش کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآنی عہد کا نظام مسلم معاشروں سے آگے بھی اہمیت رکھتا ہے، خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے۔ انہوں نے کتاب کو متعلقہ قومی اور بین الاقوامی اداروں تک پہنچانے کی بھی سفارش کی۔

قبل ازیں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے سابق ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر مستفیض علوی نے کتاب کو ایک منفرد تحقیقی کاوش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میں قرآنی آیات کے تفصیلی مطالعے کے ذریعے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کی ایک مربوط تفہیم پیش کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی ڈاکٹر محمد اکرم نے بھی مصنف کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ کتاب میں انسانی تعلقات، خالقِ کائنات کے ساتھ بندگی کے رشتے اور معاشرتی ذمہ داریوں کے پس منظر میں موجود قانونی ڈھانچے کو واضح کیا گیا ہے۔

کتاب کے مصنف احمر بلال صوفی نے علمی مباحث کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر آئی پی ایس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ان کی ایک کتاب پر ادارے میں علمی نشست منعقد کی جا چکی ہے۔

اختتامی کلمات میں آئی پی ایس کے وائس چیئرمین سفیر (ر) سید ابرار حسین نے کتاب کے مرکزی موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مصنف نے قانونی علوم کے تناظر میں قرآن مجید کا مطالعہ کرکے اس کے نظامِ عہد کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی، اجتماعی، معاشرتی اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری محض قانونی تقاضا نہیں بلکہ ایک دینی ذمہ داری بھی ہے، اور جب ان معاہدوں کو مذہبی فریضہ سمجھ کر پورا کیا جائے تو ان کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

نشست میں اظہارِ خیال کرنے والوں میں سپریم کورٹ کے وکیل عمران شفیق، مدیرہ مجلہ بتول ڈاکٹر صائمہ اسما، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تیمیہ صبیحہ، جامعہ محمدی شریف چنیوٹ کے رئیس صاحبزادہ قمرالحق، اسلامی معاشیات کے ماہر مفتی ڈاکٹر واسع فصیح بٹ، معروف ماہرِ قانون پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق، ڈاکٹر مصطفی عارف کمال اور ڈاکٹر شہزاد اقبال شام شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

noodles noodles
پاکستان4 گھنٹے ago

لاہور، مبینہ طور پر زہریلے نوڈلز کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق

لاہور( صدائے سچ نیوز)لاہور کے نواحی علاقے رانا ٹاؤن، فیروز والہ میں مبینہ طور پر زہریلے نوڈلز کھانے سے دو...

KARACHI WINTER KARACHI WINTER
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی میں سردی کی دستک، درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ

کراچی ( صدائے سچ نیوز) کراچی میں درجہ حرارت 2 ڈگری کمی کے بعد 16.6 سینٹی گریڈ پر پہنچ گئی...

rescue rescue
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی، لوڈنگ ٹرک نے متعدد موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کو ٹکر ماردی، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ( صدائے سچ نیوز)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال حسن اسکوائر کے قریب لوڈنگ ٹرک نے بے قابو ہوکر متعدد...

Rana-Sanaullah Rana-Sanaullah
پاکستان4 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد( صدائے سچ نیوز)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنا اللہ...

molana-fazal-and-faisal-kundi molana-fazal-and-faisal-kundi
پاکستان4 گھنٹے ago

مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹ ہے تو سیکیورٹی لازمی فراہم کرنی چاہیے، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا ( صدائے سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ...

iran-president iran-president
تازہ ترین4 گھنٹے ago

عوام سے ایندھن بچت کی اپیل, میں خود ہیٹر نہیں چلاتا، جیکٹ پہن کر سوتا ہوں، ایرانی صدر

تہران ( صدائے سچ نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شہریوں سے توانائی اور ایندھن کی بچت کی اپیل کرتے ہوئے...

imran khan imran khan
پاکستان5 گھنٹے ago

تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کیلیے ممکنہ ریفرنڈم کی حمایت کو بانی...

database hack database hack
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایف بی آئی کا مجرموں کی معلومات کا اہم ڈیٹا بیس ہیک ہوگیا

واشنگٹن ( صدائے سچ نیوز)امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ ہیکرز نے امریکا کو  مطلوب...

afzal butt pfuj afzal butt pfuj
پاکستان5 گھنٹے ago

صحافیوں کے حق میں قرارداد کی منظوری، افضل بٹ کا بلوچستان اسمبلی کے ارکان سے اظہار تشکر

کوئٹہ ( صدائے سچ نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے بلوچستان اسمبلی...

f16 f16
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران( صدائے سچ نیوز)ایران نے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے خلیج فارس پر امریکی ایف 16 طیارے کو میزائل سے...

Trending