پاکستان
وفاقی وزیر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گیا
نئی دلی (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کے لیے نئی دلی پہنچ گیا۔
ائیرپورٹ پر پاکستانی ناظم الامور نے مصدق ملک کا استقبال کیا، میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بدلتی عالمی صورتِ حال میں ثقافت اور تہذیبوں پر مکالمہ ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او فورم خطے کے ممالک کو سرحدوں سے بالاتر ہوکر خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بھارت، پاکستان، روس، چین اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان تہذیبی مکالمے کی جڑیں صدیوں پرانی ہیں، جن کے شواہد تاریخی آثار میں بھی ملتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد 22 نومبر تک جاری ہرنے والے تہذیبی مکالمے میں مختلف اجلاسوں میں شرکت اور رکن ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

