پاکستان
بیرسٹرگوہرکا پیپلزپارٹی سے قومی اسمبلی، سندھ اور خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی سیٹیں واپس کرنےکا مطالبہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پیپلزپارٹی سے قومی اسمبلی، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نےکہا کہ سب سے کہتے ہیں آئیں عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو آزاد کریں، ہمیشہ کے لیے ووٹ کا تقدس پامال ہونے سے بچائیں، بہترین سسٹم ہوگا تو عوام کو خوشحالی ملےگی، معیشت مضبوط اور سیاسی استحکام آئےگا، اگر ذاتی مفادات ہوں گے تو ملک میں سیاسی استحکام ہوگا نہ عوام کو خوشحالی ملےگی۔
بیرسٹرگوہر نےکہا کہ عمران خان کےخلاف مقدمات بے بنیاد اورسیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں، ہمارے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کر رہےہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔ ان مقدمات میں رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں، عدالت سے درخواست ہے دن کی روشنی میں کھلی عدالت میں ہمارا مؤقف سنا جائے۔
نئے صوبوں پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا یہ معاملہ ابھی پری میچور ہے، خد وخال سامنے نہیں آئے، کتنے صوبے،کس حال میں اور کہاں کہاں بنیں گے، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے، اس میں سیاست کے بجائے عوامی احساسات کو دیکھنا چاہیے، اس پر مشاورت سے رائے تب دیں گے جب کوئی ڈرافٹ آئےگا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اپنا لائحہ عمل دیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے چیف جسٹس کے خط کو 72 گھنٹے سے زائد ہوچکے، مزید تاخیرنہ کی جائے ، بانی پی ٹی آئی کے خط کو بطور درخواست سماعت کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے ۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

