Connect with us

پاکستان

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی الہ آباد وارڈ نمبر 1 میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات

rawalpindi contanment board

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام وارڈ نمبر 1الہ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید نے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی جانب سے صفائی، ٹیکس، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر مسائل سے متعلق شکایات اور درخواستیں پیش کی گئیں۔

سی ای او عامر رشید نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ بعض شکایات کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید کا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست انتظامیہ تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اور انہیں معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کھلی کچہری میں چیف کینٹ انجینئر عتیق الرحمٰن، اسسٹنٹ کینٹ انجینئر نوید حسین، سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ عمران حبیب، مختلف برانچوں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شہریوں نے علاقے میں جاری ترقیاتی و عوامی فلاحی اقدامات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی، عوامی مسائل کے فوری حل اور کینٹ کے علاقوں میں ترقیاتی و فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا

یہ بھی پڑھیں

rana sanullah rana sanullah
پاکستان4 گھنٹے ago

آصف زرداری کا ایک بیٹا صوبوں کے حق میں دوسرا مخالف ہے، رانا ثنا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری...

ukraine-attack ukraine-attack
تازہ ترین4 گھنٹے ago

یوکرین مذاکرات میں یورپ کو مکمل کردار دینے کا مطالبہ، فرانس نے ماسکو جانے پر آمادگی ظاہر کردی

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس نے کہا ہے کہ یورپی رہنما یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مکمل...

Chakwal Political Landscape Chakwal Political Landscape
پاکستان4 گھنٹے ago

چھ نشستیں، مگر کابینہ میں ایک بھی وزیر نہیں! چکوال و تلہ گنگ اقتدار کے ایوانوں سے آؤٹ کیوں؟

اسلام آباد (صدائے سچ خصوصی رپورٹ) غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی چکوال و تلہ گنگ کے عوام کے لیے ایک...

jdvance jdvance
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران پر حملے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے کیا تھا، میرا کام صدر کے فیصلے کی حمایت کرنا ہے، جے ڈی وینس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران پر حملے کا فیصلہ صدر ٹرمپ نے...

mobile-setting mobile-setting
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ٹرمپ کے دورہ چین کے بعد امریکی صحافیوں کے فون ضبط، سائبر جاسوسی کا خدشہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے موبائل فون سکیورٹی...

imran-bushra imran-bushra
پاکستان5 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی  اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

190 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ...

Drrones and Missiles attack Drrones and Missiles attack
تازہ ترین5 گھنٹے ago

روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ، 8 ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) روس نے یوکرین پر 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائلوں سے حملہ کردیا۔...

Drone-Attack Drone-Attack
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی MQ-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے  دعویٰ کیا کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز  میں...

Missiles Missiles
تازہ ترین5 گھنٹے ago

سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے تین بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) اتحادی افواج برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے تصدیق کی ہے کہ حوثی...

Journalist Soban Iftikhar Raja Journalist Soban Iftikhar Raja
پاکستان16 گھنٹے ago

صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل، صحافتی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی نشریاتی ادارے اردو نیوز سے منسلک نوجوان صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام...

Trending