Connect with us

پاکستان

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی الہ آباد وارڈ نمبر 1 میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات

rawalpindi contanment board

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام وارڈ نمبر 1الہ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید نے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی جانب سے صفائی، ٹیکس، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر مسائل سے متعلق شکایات اور درخواستیں پیش کی گئیں۔

سی ای او عامر رشید نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ بعض شکایات کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید کا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست انتظامیہ تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اور انہیں معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کھلی کچہری میں چیف کینٹ انجینئر عتیق الرحمٰن، اسسٹنٹ کینٹ انجینئر نوید حسین، سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ عمران حبیب، مختلف برانچوں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شہریوں نے علاقے میں جاری ترقیاتی و عوامی فلاحی اقدامات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی، عوامی مسائل کے فوری حل اور کینٹ کے علاقوں میں ترقیاتی و فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا

یہ بھی پڑھیں

rawalpindi contanment board rawalpindi contanment board
پاکستان11 منٹس ago

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی الہ آباد وارڈ نمبر 1 میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام وارڈ نمبر 1الہ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کی معاملے میں کیا کرنا ہے، حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر محتاط پالیسی اختیار کرنے کا عندیہ دیتے...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

معلوم نہیں تھا کہ اسرائیلی سفیر امریکی فوج کے کمانڈر انچیف ہیں، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی سفیر کے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر...

australian-lawmaker-helen-haines australian-lawmaker-helen-haines
تازہ ترین2 گھنٹے ago

داعش خراسان ڈرونز حاصل کرنے لگی، افغانستان سمیت پاکستان کو بھی دہشت گردی کا خطرہ

اقوام متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش خراسان...

Russian Missile Strikes Russian Missile Strikes
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کیف، روسی میزائل حملوں میں 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو...

Ambulance Ambulance
پاکستان3 گھنٹے ago

کراچی، گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس...

Talal Chaudhry Talal Chaudhry
پاکستان3 گھنٹے ago

تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، پی ٹی آئی پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں تو واپس آئے، طلال چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے تحریک انصاف کے رہنماؤں پر تنقید کرتے...

rawalpindi test rawalpindi test
پاکستان3 گھنٹے ago

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز 0-1 سے جیت لی

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز)آج ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں  316 رنز بنا کر...

PTI ARREST LEADER PTI ARREST LEADER
پاکستان3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے بھی چیف جسٹس پاکستان کو عمران خان سے متعلق خط لکھ دیا

لاہور(صدائے سچ نیوز)کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمرسرفرازچیمہ، محمودالرشید اور...

Elon Musk Elon Musk
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی وسط مدتی انتخابات میں 45 کروڑ ڈالرز خرچ کرنا بے وقوفی تھی، ایلون مسک کا اعتراف

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) ایلون مسک نے نیویارک ٹائمز کے ڈیل بُک سمٹ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اعتراف...

Trending