تازہ ترین
میزائلوں کی تعیناتی پر ایران کو کسی پابندی کا سامنا نہیں، بریگیڈیئر جنرل علی بلالی
تہران(صداۓ سچ نیوز) پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل علی بلالی کا کہنا ہے کہ میزائلوں کی تعیناتی پر ایران کو کسی پابندی کا سامنا نہیں ہے۔
ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکم ملنے کی صورت میں میزائلوں کو نئے جغرافیائی علاقوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی جارحانہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور وہ دشمن کی کسی بھی غلط فہمی یا حماقت کی منتظر ہیں۔
علی بلالی نے کہا کہ اگر کوئی جارحانہ کارروائی کی گئی تو دشمن کو جہاں بھی اس کی موجودگی ہو گی، میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے میزائلوں کی تعداد، ان کی تنصیب کے مقامات یا صلاحیتوں کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں، جبکہ مخالفین کو ایرانی میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں متعدد مشکلات پیش آئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران کے دشمنوں کو ہمارے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تھاڈ جیسے کروڑوں ڈالرز مالیت کے دفاعی نظام بھاری لاگت اور طویل عرصے میں تیار کرنے پڑ رہے ہیں۔
علی بلالی نے کہا کہ اگر حکم دیا جائے تو ایران کو نئے جغرافیائی علاقوں میں اپنی میزائل صلاحیتیں تعینات کرنے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے ایران کے دشمنوں پر نفسیاتی جنگ مسلط کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ مذاکرات، فوجی ساز و سامان کی منتقلی، گولہ بارود کی نقل و حرکت اور فوجی دھمکیوں جیسے معاملات اٹھا کر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے یہ بھی کہا کہ خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ تعاون کرنے کے نتائج اور قیمت کو سمجھ چکے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

