Connect with us

پاکستان

ترک فضائیہ کے سربراہ کا دورۂ پاکستان مکمل، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

chief air force turkiye

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل رفعت دالکیران کا 16 سے 19 نومبر تک جاری رہنے والا سرکاری دورۂ پاکستان مکمل ہوگیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، فضائی اور عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل رفعت دالکیران نے دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

جنرل رفعت دالکیران نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ تربیت ترک فضائیہ کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کا جائزہ لیا۔

ترک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں منعقدہ گریجویشن تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت بھی کی۔

دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی شراکت داری، فضائی تعاون، پیشہ ورانہ تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے روابط کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور جدید فضائی و دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے امکانات کو آگے بڑھانے کی مشترکہ خواہش کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

noodles noodles
پاکستان4 گھنٹے ago

لاہور، مبینہ طور پر زہریلے نوڈلز کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق

لاہور( صدائے سچ نیوز)لاہور کے نواحی علاقے رانا ٹاؤن، فیروز والہ میں مبینہ طور پر زہریلے نوڈلز کھانے سے دو...

KARACHI WINTER KARACHI WINTER
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی میں سردی کی دستک، درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ

کراچی ( صدائے سچ نیوز) کراچی میں درجہ حرارت 2 ڈگری کمی کے بعد 16.6 سینٹی گریڈ پر پہنچ گئی...

rescue rescue
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی، لوڈنگ ٹرک نے متعدد موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کو ٹکر ماردی، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ( صدائے سچ نیوز)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال حسن اسکوائر کے قریب لوڈنگ ٹرک نے بے قابو ہوکر متعدد...

Rana-Sanaullah Rana-Sanaullah
پاکستان4 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد( صدائے سچ نیوز)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنا اللہ...

molana-fazal-and-faisal-kundi molana-fazal-and-faisal-kundi
پاکستان5 گھنٹے ago

مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹ ہے تو سیکیورٹی لازمی فراہم کرنی چاہیے، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا ( صدائے سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ...

iran-president iran-president
تازہ ترین5 گھنٹے ago

عوام سے ایندھن بچت کی اپیل, میں خود ہیٹر نہیں چلاتا، جیکٹ پہن کر سوتا ہوں، ایرانی صدر

تہران ( صدائے سچ نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شہریوں سے توانائی اور ایندھن کی بچت کی اپیل کرتے ہوئے...

imran khan imran khan
پاکستان5 گھنٹے ago

تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کیلیے ممکنہ ریفرنڈم کی حمایت کو بانی...

database hack database hack
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایف بی آئی کا مجرموں کی معلومات کا اہم ڈیٹا بیس ہیک ہوگیا

واشنگٹن ( صدائے سچ نیوز)امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ ہیکرز نے امریکا کو  مطلوب...

afzal butt pfuj afzal butt pfuj
پاکستان5 گھنٹے ago

صحافیوں کے حق میں قرارداد کی منظوری، افضل بٹ کا بلوچستان اسمبلی کے ارکان سے اظہار تشکر

کوئٹہ ( صدائے سچ نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے بلوچستان اسمبلی...

f16 f16
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کا امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران( صدائے سچ نیوز)ایران نے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے خلیج فارس پر امریکی ایف 16 طیارے کو میزائل سے...

Trending