پاکستان
تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا
اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کیلیے ممکنہ ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ریفرنڈم اور کے ماننے کی بنیاد کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے کہ میرا بس چلے تو ہر ڈویژن کو صوبہ بنا دوں، صوبوں کے حوالے سے کلیئر اور ہمارا ہمیشہ صوبوں کے قیام کا موقف رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے کوئی مسودہ نہیں ہے، بلاول بھٹو بھی کہتے ہیں ان کے پاس بھی کوئی مسودہ نہیں اور نہ ہی باضابطہ طور پر انہیں بتایا گیا، ہمارا موقف ہے کہ ہم بانی سے اس حوالےسے مشاورت کریں گے ، ریفرنڈم آئین کی شق کا متبادل تو نہیں ہو سکتا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ریفرنڈم کو ماننے کی بنیاد کیا ہو گی اس کا فیصلہ بھی بانی ہی کریں گے، ہم اس فارم 47 کی حکومت اور ان کے ایم این ایز کو قبول نہیں کرتے تو ان کے ریفرنڈم کو کیسے قبول کر سکتے ہیں لیکن ریفرنڈم کے معاملے پر کور کمیٹی میں بحث ہوگی اس کے بعد ریفرنڈم سے متعلق بانی سے ہدایات لی جائیں گی اور حتمی فیصلہ وہ ہی کریں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

