پاکستان
کراچی، لوڈنگ ٹرک نے متعدد موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کو ٹکر ماردی، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی
کراچی ( صدائے سچ نیوز)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال حسن اسکوائر کے قریب لوڈنگ ٹرک نے بے قابو ہوکر متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو ٹکر ماردی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 6 زخمی ہوگئے۔
گلشن اقبال میں ہونیوالے واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مشرق سینڑ کے سامنے حسن اسکوائر جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا، لوڈنگ ٹرک نے متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی، بچی اور دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر زخمی افراد کو حسن اسکوائر کے قریب نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرک تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شارع فیصل کالونی گیٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22 سال کا ہادی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ کلفٹن پل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوا، جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

