تازہ ترین
ایران پہلے سے بڑے اور زیادہ ہولناک سرپرائز حملے کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیل
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کسی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی مشترکہ فوجی کارروائی سے پہلے ہی اسرائیل پر اچانک حملہ کر سکتا ہے۔
اسرائیلی خبر رساں ویب سائٹ یینیٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی حلقوں میں اس امکان کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ تہران کسی ممکنہ جنگ کو ناگزیر سمجھتے ہوئے پہل کرتے ہوئے اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیرِ غور منظرنامہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے بجائے پیشگی حملے کا ہے جس کا مقصد اسرائیل کو اچانک حملے سے حیران کرنا ہو سکتا ہے۔
اسرائیلی سیکیورٹی حکام کے مطابق ایران ماضی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران دو مرتبہ غیر متوقع صورت حال کا سامنا کر چکا ہے، جس کے بعد تہران اس مرتبہ پہل کرنے کے امکان پر غور کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو خدشہ ہے کہ اگر ایرانی قیادت اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی کا فیصلہ ہو چکا ہے تو وہ انتظار کرنے کے بجائے پہلے حملہ کرنے کا راستہ اختیار کر سکتی ہے۔
دوسری جانب ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رابطے بھی جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک ممکنہ کشیدگی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ فوجی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
تاہم تاحال ایران کی جانب سے کسی نئے حملے کے فوری منصوبے کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی اور نہ ہی امریکہ نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کا حتمی اعلان کیا ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی دفاعی ادارے مختلف ممکنہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ کسی بھی نئے فوجی تصادم کے خدشات بدستور برقرار ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

