پاکستان
تعلیم کی شمع روشن رکھنے کا عزم، نثار ویلفیئر ٹرسٹ کے دو سال مکمل، مستحق طلبہ میں یونیفارم اور جوتے تقسیم
چکوال (صدائے سچ نیوز) تعلیم کی شمع روشن رکھنے اور مستحق بچوں کے تعلیمی سفر میں حائل مالی مشکلات دور کرنے کے عزم کے تحت نثار ویلفیئر ٹرسٹ مولے کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جیٹھل میں مختلف سکولوں کے مستحق طلبہ و طالبات میں سکول یونیفارم اور جوتے تقسیم کرنے کی دوسری سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں علاقے کی ممتاز سیاسی، سماجی، تعلیمی اور عوامی شخصیات سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ٹرسٹ کی فلاحی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مستحق بچوں میں سکول یونیفارم اور جوتے تقسیم کیے گئے، جس سے بچوں اور ان کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی ماسٹر نثار احمد نے کہا کہ ٹرسٹ کے قیام کا بنیادی مقصد ایسے مستحق بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنا ہے جو مالی مشکلات کے باعث کتابیں، سکول یونیفارم اور جوتے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ محض مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔







انہوں نے کہا کہ نثار ویلفیئر ٹرسٹ کو قائم ہوئے دو سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران مستحق بچوں تک امداد پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں۔ ٹرسٹ کی فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ یونین کونسل سرال سے بڑھا کر یونین کونسل فرید کسر اور یونین کونسل منگوال تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں فوکل پرسن بھی مقرر کیے جا رہے ہیں تاکہ مستحق بچوں کی درست نشاندہی اور ان تک بروقت امداد کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
تقریب کے دوران نثار ویلفیئر ٹرسٹ کے بانیوں میں شامل ملک خان بیگ جوراں، جو گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے، کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تقریب سے آصف علی نائیک، چوہدری اظہر راول بالا، قدیر حسین سرال (آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد)، طلعت حسین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (نائب صدر نثار ویلفیئر ٹرسٹ)، ماسٹر سخاوت، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جیٹھل کے ہیڈ ماسٹر اشفاق احمد، معروف سیاسی و سماجی شخصیت قاضی شاہد کوٹ اقبال اور چوہدری امیر حسین مولے سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے نثار ویلفیئر ٹرسٹ کی دو سالہ فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستحق بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنا ایک عظیم انسانی اور قومی خدمت ہے۔ ایسے فلاحی اقدامات نہ صرف بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ معاشرے میں احساسِ ذمہ داری، ہمدردی اور خدمت خلق کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
اس موقع پر ٹرسٹ کے انتظامی امور احسن طریقے سے سرانجام دینے اور خدمات کے اعتراف میں بانی ماسٹر نثار احمد کی جانب سے ماسٹر سخاوت حسین اور ماسٹر عارف کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
تقریب میں سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری، چوہدری سلیم رضا سابق ممبر ضلع کونسل چکوال سمیت علاقے کی متعدد سیاسی، سماجی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
فلاحی سرگرمیوں میں شفافیت اور اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے اس موقع پر ٹرسٹ کے دستیاب فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات بھی شرکاء کے سامنے پیش کی گئیں، جسے حاضرین نے سراہا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کی تواضع کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ شرکاء نے نثار ویلفیئر ٹرسٹ کی دو سالہ خدمات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستحق بچوں کی تعلیمی معاونت کا یہ سلسلہ مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرے گا اور علاقے کے زیادہ سے زیادہ بچے اس فلاحی پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

