تازہ ترین
امریکا شرائط پوری کرے تو دو گھنٹے میں آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے، ایران کی بڑی پیشکش
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا تہران کی شرائط پوری کردے تو وہ چند گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز میں سکیورٹی بحال کرکے اسے دوبارہ کھول سکتا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ کسی معاہدے کی صورت میں ایران بہت تیزی سے اقدامات کرسکتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا معاہدہ طے پانے کے دو گھنٹے کے اندر اہم آبی گزرگاہ کو مکمل طور پر کھولا جاسکتا ہے؟
اس پر اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے وعدوں کی پاسداری کے لیے پُرعزم ہے اور دوسری جانب کی جانب سے متعلقہ شرائط پوری کیے جانے کی صورت میں جلد از جلد ان پر عمل درآمد کرے گا۔
تاہم ایرانی ترجمان نے واضح کیا کہ تہران ایرانی عوام کے حقوق اور قومی مفادات کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کے مطابق ایران اپنے مقاصد اور عوام کے حقوق سے آگاہ ہے اور ان کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔
اسماعیل بقائی نے امریکا کی جانب سے مسلسل دھمکیوں اور جنگ میں کامیابی کے دعوؤں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی طرف سے فتح کے اعلانات تقریباً روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی دھمکیاں ایرانی عوام کو اپنی سرزمین یا قومی وقار سے دستبردار نہیں کرسکتیں بلکہ اس طرح کے بیانات ملک کے عزم اور اتحاد کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر نئے سال تک ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہوسکا تو وہ دوبارہ جنگ شروع کرنے پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

