Connect with us

پاکستان

ملتان پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار، فضائی آلودگی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ

multan

ملتان (صدائے سچ نیوز)پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو (پی اے کیو آئی) کی تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 16 سے 22 نومبر کے دوران ملتان ملک کا آلودہ ترین شہر رہا، جہاں باریک ذرات پی ایم 2.5 کی اوسط مقدار 204.1 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ملتان کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 254 رہا، جو انتہائی مضرِ صحت کیٹیگری میں آتا ہے۔ شہر میں 20 نومبر کو آلودگی کی سطح سب سے زیادہ رہی، جب پی ایم 2.5 کی مقدار 263.3 مائیکروگرام اور اے کیو آئی 313 تک پہنچ گیا۔ ملتان میں آلودگی کی ہفتہ وار اوسط گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ تھی۔

لاہور میں پی ایم 2.5 کی ہفتہ وار اوسط 180 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوسط اے کیو آئی 230 رہا۔ شہر میں 22 نومبر کو آلودگی کی بلند ترین سطح ریکارڈ ہوئی، جب پی ایم 2.5 کی مقدار 236.7 مائیکروگرام اور اے کیو آئی 286 تک پہنچ گیا۔ تاہم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں لاہور کی فضائی آلودگی میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ نو برس کے اعدادوشمار میں لاہور کی آلودگی کے حوالے سے کوئی واضح طویل مدتی رجحان سامنے نہیں آیا۔

کراچی میں پی ایم 2.5 کی ہفتہ وار اوسط 75 مائیکروگرام فی مکعب میٹر اور اے کیو آئی 160 رہا۔ یہ مقدار گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 96 فیصد زیادہ، تاہم گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 21 فیصد کم تھی۔ اسلام آباد میں پی ایم 2.5 کی اوسط 64.5 مائیکروگرام اور اے کیو آئی 155 ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد کم ہے۔

پی اے کیو آئی کے مطابق چاروں شہروں میں ساتوں دن پی ایم 2.5 کی سطح عالمی ادارۂ صحت کی تجویز کردہ حد 15 مائیکروگرام اور پاکستان کی مقررہ حد 35 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے زیادہ رہی۔

رپورٹ میں لاہور کے گردونواح میں بھی آلودگی کی بلند سطح کی نشاندہی کی گئی ہے۔ قصور میں پی ایم 2.5 کی اوسط 240، نارووال میں 225، کہنہ نو میں 187 اور رائیونڈ میں 186 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح بعض اضلاع میں آلودگی کی سطح لاہور سے بھی زیادہ رہی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور پہنچنے والی ہوا کے گزشتہ دو دن کے راستوں میں اوسطاً سات فیصد وقت بھارتی حدود میں گزرنے کا تخمینہ لگایا گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ شرح تین فیصد تھی۔ 21 نومبر کو ہوا کا راستہ 43 فیصد وقت بھارت کے اوپر سے گزرا۔ تاہم یہ اعدادوشمار آلودگی کے کسی مخصوص ذریعے کی براہِ راست تصدیق نہیں کرتے۔

ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی کے مقامی عوامل پر قابو پانے کے اقدامات کے باعث اب صبح اور شام کے اوقات میں چند گھنٹوں کے لیے اے کیو آئی بڑھتا ہے، تاہم درجہ حرارت میں اضافے کے بعد اس میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع میں فضائی آلودگی کی زیادہ شرح کا لاہور سے براہِ راست موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ وہاں فضائی معیار جانچنے والے مانیٹر پہلی بار نصب کیے گئے ہیں اور ان کی تعداد بھی لاہور کے مقابلے میں کم ہے۔

رپورٹ میں ملتان کے شہریوں کو بیرونی سرگرمیاں محدود کرنے جبکہ حساس افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور کے لیے بھی بیرونی سرگرمیوں سے گریز اور حساس گروہوں کو احتیاط برتنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

multan multan
پاکستان23 منٹس ago

ملتان پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار، فضائی آلودگی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ

ملتان (صدائے سچ نیوز)پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو (پی اے کیو آئی) کی تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 16 سے...

president iran president iran
تازہ ترین31 منٹس ago

امریکا کا ’’ڈرٹی بم‘‘ کا جھوٹا الزام عائد کرنا جنگ کا ایک نیا بہانہ ہے، ایران

تہران (صدائے سچ نیوز)ایران نے امریکا کی جانب سے واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام...

mir raza mir raza
پاکستان40 منٹس ago

میر رضا قتل کیس، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے تیسرے اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع

کراچی (صدائے سچ نیوز)میر رضا کے اہلِ خانہ بھی آج جے آئی ٹی اجلاس کا حصہ ہوں گے، میر رضا...

Gold Price Gold Price
پاکستان51 منٹس ago

تین روزہ وقفے کے بعد سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 616 ڈالر...

chakwal chakwal
پاکستان2 گھنٹے ago

تعلیم کی شمع روشن رکھنے کا عزم، نثار ویلفیئر ٹرسٹ کے دو سال مکمل، مستحق طلبہ میں یونیفارم اور جوتے تقسیم

چکوال (صدائے سچ نیوز) تعلیم کی شمع روشن رکھنے اور مستحق بچوں کے تعلیمی سفر میں حائل مالی مشکلات دور...

iran-ismael-baqai iran-ismael-baqai
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا شرائط پوری کرے تو دو گھنٹے میں آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے، ایران کی بڑی پیشکش

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا تہران کی شرائط پوری کردے تو وہ چند گھنٹوں...

Prime Minister shehbaz sharif Prime Minister shehbaz sharif
تازہ ترین5 گھنٹے ago

وزیراعظم کا دورہ ماسکو، پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ماسکو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16...

Explosion in Syria Explosion in Syria
تازہ ترین5 گھنٹے ago

شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بچے ہلاک ہو گئے

ادلب (صداے سچ نیوز) شمال مغربی شام میں بارودی سرنگ پھٹنے کے ایک افسوسناک واقعے میں پانچ بچے ہلاک ہو...

bahawalpur-trailer-kulti bahawalpur-trailer-kulti
پاکستان5 گھنٹے ago

بہاولپور، دھند کے باعث کراچی سے لاہور جانیوالا کاروں سے بھرا ٹریلر الٹ گیا

بہاولپور (صداۓ سچ نیوز) بہاولپور میں کراچی سے لاہور جانے والا کاروں سے بھرا ٹریلر الٹ گیا۔ ریسکیو حکام کے...

Netanyahu، Trump Netanyahu، Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران پر حملے کیلئے دباؤ، امریکا نے فیصلہ کم از کم ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی...

Trending