پاکستان
میر رضا قتل کیس، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے تیسرے اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع
کراچی (صدائے سچ نیوز)میر رضا کے اہلِ خانہ بھی آج جے آئی ٹی اجلاس کا حصہ ہوں گے، میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں تیسرے اجلاس کےدوران اہم پیش رفت متوقع ہے، جے آئی ٹی گزشتہ دو اجلاسوں میں ہونے والی تحقیقات اور بیانات کا جائزہ لے گی۔
گزشتہ اجلاسوں میں پولیس افسران، میر رضا کے کاروباری شراکت داروں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، میر رضا کیس میں کاروباری معاملات، مالی لین دین اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ جاری ہے۔
میر رضا قتل کیس میں سابقہ تحقیقات کا ازسرنو جائزہ جے آئی ٹی کی کارروائی کا اہم حصہ ہے، ڈیجیٹل شواہد، موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات کے فرانزک تجزیے پر تحقیقات جاری ہے، میر رضا کیس میں اہلِ خانہ کے تحفظات اور فراہم کردہ شواہد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
جے آئی ٹی گزشتہ تحقیقات میں رہ جانے والے پہلوؤں کو سامنے لانے کے لیے مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے، جے آئی ٹی کی تحقیقات میں پولیس افسران اور کاروباری شراکت داروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لیے جے آئی ٹی کو 10روز کی مہلت دی گئی تھی، اہلِ خانہ کی موجودگی میں آج جے آئی ٹی کے تیسرے اجلاس میں تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

