پاکستان
پی ایس ایل 12 کی افتتاحی تقریب پشاور میں ہوگی، محسن نقوی
پشاور (صدائے سچ نیوز)پشاور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے شائقین طویل عرصے سے اپنی سرزمین پر پی ایس ایل کے انعقاد کے منتظر تھے اور لیگ کو یہاں لانے کا مقصد پاکستان کرکٹ کے لیے اس شہر کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا۔ اس موقع پر پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پشاور کے عوام لیگ کا اسی جوش و خروش سے خیرمقدم کریں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں پشاور میں سہ فریقی سیریز بھی کھیلی جائے گی اور شہر میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کی جائے گی۔ قبائلی اضلاع میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اکیڈمی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 سال کے دوران نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نہ ہونے اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کرنے کے فیصلے کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، کرکٹ میں ٹیلنٹ آرہا ہے ہم یہ ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے، قبائلی علاقوں کے لیے کرکٹ اکیڈیمی بنا رہے ہیں۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جس کا لیگ اور بالخصوص پشاور کے شائقین گزشتہ 12 سال سے انتظار کر رہے تھے۔ ان کے مطابق پی ایس ایل 12 میں چھٹے وینیو کے اضافے سے لیگ کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی کہا کہ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے پرانا نام دوبارہ بحال کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں کوئی کرکٹ اسٹیڈیم نہیں بنا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

