پاکستان
پولیس کی مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری اور ہاؤس اریسٹ کی تردید، سی سی پی او لاہور عدالت طلب
لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل نے جواب جمع کروا دیا جس میں پولیس نے گرفتاری اور ہاؤس اریسٹ کی تردید کر دی۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کے لیے مقامی وکیل ابرار حسین کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ سی سی پی او لاہور کی جانب سے سرکاری وکیل فرخ لودھی نے جواب جمع کروا دیا۔
ہم نے مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار نہیں کیا اور نا ہمیں مطلوب ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمٰن کو ہاؤس اریسٹ بھی نہیں کیا۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ کل مولانا فضل الرحمٰن کسی کی تعزیت کے لیے گئے تھے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ تعزیت پر جانے کا آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی ویڈیوز اور تصاویز ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ وہ ویڈیوز اور تصاویر منگوا لیں۔ ہائیکورٹ نے سماعت کچھ دیر تک کے لیے ملتوی کر دی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

