Connect with us

پاکستان

ایران کو روس اور چین کی خفیہ مدد؟ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے کردار کو معمولی قرار دے دیا

iran-war

فلوریڈا  (صداۓ سچ نیوز) 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات فراہم کیے جانے کی اطلاعات کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خیال میں دونوں ممالک تہران کی زیادہ مدد نہیں کر رہے۔

فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مارا لاگو میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع پر چین اور روس کے صدور کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں بھی بات ہوئی تھی۔

چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی ملاقات تھی اور ان کے خیال میں چین ایران کے معاملے میں بہت محدود طور پر ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین چاہے تو مزید مداخلت کرسکتا ہے، تاہم ان کے نزدیک حقیقی مداخلت کا مطلب فائرنگ اور براہ راست جنگ میں حصہ لینا ہے، نہ کہ محض کچھ معلومات فراہم کرنا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بھی دوسرے ممالک کے بارے میں معلومات جمع کرتا ہے۔ ان کے بقول اگر دوسرے ممالک امریکا کی جاسوسی کرتے ہیں تو امریکا بھی ان کی جاسوسی کرتا ہے۔

روس کی جانب سے ایران کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ان کے خیال میں ماسکو تہران کو زیادہ معلومات فراہم نہیں کر رہا۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس اور چین دونوں ایران کے ساتھ جاری تنازع کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ان کے خیال میں دونوں ممالک اس مقصد کے لیے ان کی مدد کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ایران کے اتحادی اسے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے میں مدد دے رہے ہیں، تاہم ٹرمپ نے ان اطلاعات کے اثرات کو زیادہ اہم قرار نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں

karachi admin society incident karachi admin society incident
پاکستان1 منٹ ago

کراچی ایڈمن سوسائٹی واقعہ، ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز)  ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی۔  کراچی ایڈمن...

shopping center shopping center
پاکستان8 منٹس ago

کراچی، قائد آباد شاپنگ سینٹر میں بڑی ڈکیتی، 169 موبائل فون اور 8 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) قائد آباد شاپنگ سینٹر میں تین مسلح ڈاکوؤں نے چوکیدار کو یرغمال بنا کر موبائل فون کی دکان...

iran-war iran-war
پاکستان15 منٹس ago

ایران کو روس اور چین کی خفیہ مدد؟ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے کردار کو معمولی قرار دے دیا

فلوریڈا  (صداۓ سچ نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات...

Trump Trump
تازہ ترین23 منٹس ago

ایران کے میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ہوگی، ٹرمپ کا دعویٰ

مارا لاگو (صداۓ سچ نیوز) الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مارا لاگو سے تھینکس گیونگ کے موقع...

blast blast
تازہ ترین41 منٹس ago

بنکاک میں آئل تنصیب میں خوفناک دھماکا، 9 افراد زخمی

بنکاک (صداۓ سچ نیوز) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں تیل کی ایک بڑی تنصیب میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم...

pm youth loan scheme pm youth loan scheme
پاکستان1 گھنٹہ ago

5 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضہ، نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ تک لون ملے گا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شہباز شریف حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ بزنس و...

Sheikh Hasina Sheikh Hasina
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حسینہ واجد کو نقصان کے خدشے پر پینٹاگون کے سابق افسر کی بنگلادیش کو سخت وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی سے قبل پینٹاگون کے سابق...

Global Oil Prices Global Oil Prices
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کے باعث عالمی منڈی میں خام...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کے میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ہوگی، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں...

gaza gaza
تازہ ترین2 گھنٹے ago

غزہ میں اسرائیلی حملے تیز، 10 فلسطینی شہید؛ حماس نے جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ میں اسرائیلی حملوں میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور نائب وزیر تعلیم سمیت...

Trending