تازہ ترین
ایران امریکا کو جواب دینے کیلئے نئے فضائی دفاعی نظام لے آیا
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف کوآرڈینیشن ریئر ایڈمرل حبیب اللّٰہ سیاری کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگوں سے حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اہم فوجی ترجیح بن چکا ہے۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے دوبارہ فوجی حملے کیے تو اسے ایران کے نئے تیار کردہ فضائی دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے نائب سربراہ برائے رابطہ کاری نے کہا ہے کہ ہم نے حالیہ جنگوں سے بہت سے سبق حاصل کیے ہیں، جن میں سب سے اہم سبق فضائی دفاع کو مضبوط بنانے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہونے والی 12 روزہ جنگ اور رواں سال امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ایران کی اہم فوجی ترجیحات میں شامل ہو گیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جدید فوجی ساز و سامان و نظام تیار کر کے تعینات کیا ہے، جس کے ذریعے مخالفین کو نمایاں نقصان پہنچایا جائے گا۔
ایڈمرل حبیب اللّٰہ سیاری کے مطابق دشمن کو عملی طور پر ہمارے نئے فضائی دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں وہ ان نظاموں کی افادیت اور صلاحیتوں کا خود مشاہدہ کرے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

