تازہ ترین
حسینہ واجد کو نقصان کے خدشے پر پینٹاگون کے سابق افسر کی بنگلادیش کو سخت وارننگ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی سے قبل پینٹاگون کے سابق آفیسر مائیکل روبن نے بنگلادیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمٰن کو خبردار کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ’بنگلادیش کا مستقبل‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔
مائیکل روبن نے اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طارق رحمٰن اور ان کی حکومت کو پہلے ہی واضح کر دیا جانا چاہیے کہ اگر شیخ حسینہ واجد کے سر کا ایک بال بھی متاثر ہوا تو اس کے ذمے دار صرف وہی ہوں گے۔
انہوں نے امریکی سفیر اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ بنگلادیشی حکومت تک یہ پیغام پہنچائیں۔
پینٹاگون کے سابق آفیسر نے بھارت پر بھی زور دیا کہ شیخ حسینہ واجد کی حمایت جاری رکھے اور بنگلادیشی حکام کے ساتھ اس معاملے پر کسی قسم کی مفاہمت نہ کرے۔
واضح رہے کہ مائیکل روبن نے 2002ء سے 2004ء کے دوران امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) میں خدمات انجام دی تھیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

