Connect with us

پاکستان

5 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضہ، نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ تک لون ملے گا

pm youth loan scheme

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شہباز شریف حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم کی بالائی حد 233 اعشاریہ 33 فیصد اضافے سے75 لاکھ سے بڑھاکر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کردی ہے۔

وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا ٹیئر 4 متعارف کرادیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم میں ترمیم کا مراسلہ تمام بینکوں کو ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق نئے ٹیئر 4 میں قرض کی حد 75 لاکھ روپے سے زیادہ اور 2 کروڑ 50 لاکھ روپے تک ہوگی۔

ٹیئر 4 کے تحت طویل مدتی قرضوں کی مدت زیادہ سے زیادہ 8 سال ہوگی اور 8 سالہ قرض میں ایک سال تک کا گریس پیریڈ بھی شامل ہوگا اور بینک کی پالیسی کے مطابق سیکیورٹی لی جائے گی۔ 

 ٹیئر 1 کے تحت 5 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا،  ٹیئر 2 کے تحت 5 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا اور ٹیئر 3 کے تحت 15 لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیئر 4 کا بینک ریٹ 6 ماہ کے کائیبور پلس 2اعشاریہ 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے جب کہ ٹیئر 4 میں صارف کے لیے شرح 8 فیصد مقرر کی گئی ہے، رسک کم کرنے کے لیے پورٹ فولیو پر 10 فیصد تک فرسٹ لاس کوریج دی جائے گی، ٹیئر 3 کی دیگر شرائط نئے ٹیئر 4 پر بھی لاگو ہوں گی۔

مراسلے کے مطابق ٹیئر 3 کا بینک ریٹ بھی 6 ماہ کے کائیبور پلس 2اعشاریہ 4 فیصد کردیا گیا ہے، لیپ ٹاپ فار آل اور پروسپیکٹو اوورسیز ورکرز اب ٹیئر 5 میں منتقل کر دیے گئے ہیں، بینکوں کو اسکیم میں خواتین کا کوٹہ کم از کم 30 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق دیگر شرائط و ضوابط اور سبسڈی کی ادائیگی کا طریقہ کار برقرار رہے گا، نئی  شرائط مراسلے کے اجراء کی تاریخ کے بعد تقسیم ہونے والی فنانسنگ پر لاگو ہوں گی، وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو کاروبار اور زراعت کے لیے آسان شرائط پر قرض فراہم کر کے خود روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

اس سے قبل اسکیم میں 3 ٹیئر موجود تھے، ٹیئر 1 میں 5 لاکھ روپے تک 0 فیصد، ٹیئر 2 میں 5 لاکھ روپے سے زیادہ اور 15 لاکھ روپے تک 5 فیصد جب کہ ٹیئر 3 میں 15 لاکھ روپے سے زیادہ اور 75 لاکھ روپے تک 7 فیصد شرح پر قرض دیا جاتا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

MFR WITH FAISAL karim gundi MFR WITH FAISAL karim gundi
پاکستان5 منٹس ago

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا، گورنر کے پی

پشاور(صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا...

Iranian Deputy Chief of Army Coordination Rear Admiral Habibollah Sayyari Iranian Deputy Chief of Army Coordination Rear Admiral Habibollah Sayyari
تازہ ترین11 منٹس ago

ایران امریکا کو جواب دینے کیلئے نئے فضائی دفاعی نظام لے آیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف کوآرڈینیشن ریئر ایڈمرل حبیب اللّٰہ سیاری کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگوں...

karachi admin society incident karachi admin society incident
پاکستان19 منٹس ago

کراچی ایڈمن سوسائٹی واقعہ، ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز)  ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی۔  کراچی ایڈمن...

shopping center shopping center
پاکستان26 منٹس ago

کراچی، قائد آباد شاپنگ سینٹر میں بڑی ڈکیتی، 169 موبائل فون اور 8 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) قائد آباد شاپنگ سینٹر میں تین مسلح ڈاکوؤں نے چوکیدار کو یرغمال بنا کر موبائل فون کی دکان...

iran-war iran-war
پاکستان33 منٹس ago

ایران کو روس اور چین کی خفیہ مدد؟ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے کردار کو معمولی قرار دے دیا

فلوریڈا  (صداۓ سچ نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات...

Trump Trump
تازہ ترین41 منٹس ago

ایران کے میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ہوگی، ٹرمپ کا دعویٰ

مارا لاگو (صداۓ سچ نیوز) الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مارا لاگو سے تھینکس گیونگ کے موقع...

blast blast
تازہ ترین59 منٹس ago

بنکاک میں آئل تنصیب میں خوفناک دھماکا، 9 افراد زخمی

بنکاک (صداۓ سچ نیوز) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں تیل کی ایک بڑی تنصیب میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم...

pm youth loan scheme pm youth loan scheme
پاکستان2 گھنٹے ago

5 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضہ، نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ تک لون ملے گا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شہباز شریف حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ بزنس و...

Sheikh Hasina Sheikh Hasina
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حسینہ واجد کو نقصان کے خدشے پر پینٹاگون کے سابق افسر کی بنگلادیش کو سخت وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی سے قبل پینٹاگون کے سابق...

Global Oil Prices Global Oil Prices
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کے باعث عالمی منڈی میں خام...

Trending