پاکستان
کراچی، قائد آباد شاپنگ سینٹر میں بڑی ڈکیتی، 169 موبائل فون اور 8 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
کراچی (صداۓ سچ نیوز) قائد آباد شاپنگ سینٹر میں تین مسلح ڈاکوؤں نے چوکیدار کو یرغمال بنا کر موبائل فون کی دکان سے 169 موبائل فون اور 8 لاکھ روپے نقد لوٹ لیے۔
کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کے مطابق واردات صبح تقریباً 4 بجے پیش آئی، جہاں تین مسلح ڈاکوؤں نے شاپنگ سینٹر کے چوکیدار کو یرغمال بنایا اور ایف کیو موبائل سے قیمتی سامان اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
محمد رضوان عرفان نے بتایا کہ قائد آباد میں اس سے قبل بھی ایک موبائل فون ڈیلر سے 75 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوچکی ہے، تاہم سابقہ واردات میں ملوث ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں انتہائی تشویشناک اور ناقابل برداشت ہیں، جس کے باعث تاجروں میں عدم تحفظ، بے چینی اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ تاجروں میں بڑھتی ہوئی بے چینی کے باعث علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران سے مطالبہ کیا کہ وارداتوں کا فوری نوٹس لیا جائے، ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور تاجروں کے لوٹے گئے سامان سمیت مالی نقصان کا ازالہ کرایا جائے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

