تازہ ترین
خدا کو دیکھنے کے خواہشمند امریکی مسافر کی دورانِ پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش
فینکس(صداۓ سچ نیوز)امریکی ایئر لائن کی شکاگو جانے والی پرواز میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس کے باعث مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طیارے کا رخ ہنگامی طور پر فینکس کی جانب موڑ دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سان ڈیاگو سے روانہ ہونے والی پرواز 1494 میں پیش آیا، مسافر اپنی نشست سے اٹھ کر طیارے کے اگلے حصے کی جانب گیا اور عملے کی بار بار ہدایت کے باوجود اس نے اپنی نشست پر واپس جانے سے انکار کر دیا۔
پرواز میں موجود مسافروں کے مطابق صورتِ حال اس وقت سنگین ہو گئی جب مذکورہ شخص نے طیارے کے دروازے کھولنے کی کوشش شروع کر دی۔
پانچویں قطار میں بیٹھے مسافر شان بینیٹ کا کہنا ہے کہ ہم رات کی پرواز کے دوران سو رہے تھے کہ اچانک فضائی میزبان کی چیخنے کی آواز سے آنکھ کھلی، جو مسافر کو دروازے سے دور رہنے کی ہدایت دے رہی تھیں۔
انڈیانا کے شہر لافائیٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر ہنٹر گلیگوری کے مطابق مذکورہ شخص چیخ رہا تھا کہ ’میں خدا کو دیکھنا چاہتا ہوں، مجھے اس طیارے سے باہر نکالو‘، اس دوران وہ طیارے کے اطراف کے اور مرکزی دروازے کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔
مسافروں کے مطابق فضائی میزبانوں نے فوری طور پر اس شخص کو قابو کرنے کی کوشش کی، جبکہ دیگر مسافروں نے بھی عملے کی مدد کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔
ایک عینی شاہد کے مطابق ایک فضائی میزبان نے صورتِحال کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ڈرنکس کی ٹرالی بھی راستے میں کھڑی کر دی۔
ہنگامی لینڈنگ تک مسافر اور عملہ کافی دیر تک مذکورہ شخص کو قابو کرنے کی کوشش کرتے رہے، کیونکہ وہ مسلسل مزاحمت کر رہا تھا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارے نے مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 1 بجے فینکس اسکائی ہاربر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی۔
امریکن ایئر لائن کے مطابق طیارے کے اترنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود تھے، جنہوں نے مسافر کو طیارے سے اتارنے میں مدد کی۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو معمولی چوٹ کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں اور عملے میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام نے تاحال مسافر کے خلاف کوئی فوجداری مقدمہ درج نہیں کیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

