تازہ ترین
امریکی ایف 16 طیارے پر انتباہی فائرنگ کر کے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا: ایرانی پاسدارانِ انقلاب
تہران(صداۓ سچ نیوز)ایرانیِ پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ جدید فضائی دفاعی نظام نے خلیج میں ہینگم جزیرے کے قریب امریکی ایف 16 جنگی طیارے پر انتباہی فائرنگ کی، جس کے بعد طیارہ واپس جانے پر مجبور ہو گیا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی آر جی سی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی جنگی طیارہ ہینگم جزیرے کے جنوب مشرق سے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔
آئی آر جی سی کے مطابق طیارہ ان بحری جہازوں کو حفاظتی فضائی حصار فراہم کر رہا تھا جنہیں ایران نے سمندری قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔
بیان کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے کارروائی کے بعد امریکی طیارے نے اچانک رخ تبدیل کر لیا اور علاقے سے واپس چلا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی نگرانی اور انتظام سے متعلق ضوابط سے بچنے کی کوئی بھی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکی فوجی طیاروں کی جانب سے بار بار خلاف ورزیوں کی صورت میں ایران کی جانب سے فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

