تازہ ترین
آبنائے ہرمز سے بحرِ ہند تک سمندری کنٹرول ہمارا ہے، ایران کا بڑا دعویٰ
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحریہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے شمالی بحرِ ہند تک پھیلے ہوئے اہم سمندری علاقے کی نگرانی اور حفاظت کر رہی ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی بحریہ اس سمندری خطے میں مکمل اختیار کے ساتھ موجود ہے اور اس کی نگرانی کر رہی ہے۔
جنرل اکرمینیا نے ماضی کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ نے اس وقت عراقی بحریہ کو اس طرح شکست دی تھی کہ وہ جنگ کے اختتام تک کوئی کارروائی کرنے کے قابل نہیں رہی تھی۔ ان کے بقول موجودہ جنگ میں بھی ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے سے شمالی بحرِ ہند تک اپنے کنٹرول اور نگرانی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی بحری کشیدگی اور واشنگٹن کی جانب سے ایران پر عائد بحری ناکہ بندی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے امریکی بحری ناکہ بندی کو واشنگٹن کی ناکامی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اس محاصرے کو توڑنے کی کوششیں شروع کرچکا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

