Connect with us

پاکستان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو بڑی یقین دہانی کرادی

scotland

اسکاٹ لینڈ ( صداۓ سچ نیوز) کرکٹ اسکاٹ لینڈ  کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کو بروقت بھارتی ویزے دلوانے کے لیے “انتہائی سنجیدگی سے کام” کر رہی ہے، جن میں پاکستانی نژاد فاسٹ بولر صفیان شریف بھی شامل ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کو بنگلادیش کی آخری وقت میں ورلڈ کپ سے دستبرداری کے بعد میگا ایونٹ میں شامل کیا گیا، جہاں وہ سب سے زیادہ رینکنگ رکھنے والی وہ ٹیم تھی جو پہلے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ اس کے بعد پیر کے روز اسکاٹ لینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جو رواں ہفتے بھارت روانہ ہونے والا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی اور سفارتی کشیدگی کے باعث حالیہ برسوں میں پاکستانی شہریوں یا پاکستانی نژاد افراد کو بھارتی ویزے کے حصول میں مشکلات اور تاخیر کا سامنا رہا ہے، جن میں متعدد بین الاقوامی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

تاہم کرکٹ اسکاٹ لینڈ کو یقین ہے کہ صفیان شریف کو بروقت ویزا مل جائے گا۔ صفیان شریف ہڈرزفیلڈ میں پاکستانی والد اور برطانوی نژاد پاکستانی والدہ کے ہاں پیدا ہوئے اور سات سال کی عمر میں اسکاٹ لینڈ منتقل ہو گئے تھے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی چیف ایگزیکٹونے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا کا معاملہ ہمیشہ غیر یقینی ہوتا ہے، چاہے وقت کم ہو یا زیادہ، تاہم گزشتہ 48 گھنٹوں سے تمام تر توجہ کھلاڑیوں کے ویزے مکمل کروانے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ویزا درخواستوں کے عمل میں ہیں اور ٹیم جلد بھارت میں موجود ہو گی۔ ان کے مطابق آئی سی سی ان معاملات میں مکمل تعاون کر رہی ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور مقامی حکام کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ آئی سی سی صرف اسکاٹ لینڈ ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں شریک دیگر 19 ٹیموں کی بھی مدد کر رہی ہے، تاہم اس وقت اسکاٹ لینڈ ان کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ نے دو ٹریولنگ ریزرو اور تین نان ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں کے لیے بھی ویزوں کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ تاخیر کی صورت میں ٹیم دستیاب رہے۔

ٹیم کے ہیڈ آف پرفارمنس اسٹیو اسنیل نے آئی سی سی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ کے لیے مدعو کرنے کے بعد اگر ٹیم کو ملک میں داخلے میں مشکل پیش آئے تو یہ کسی کے لیے بھی اچھی صورتحال نہیں ہو گی۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 2 اور 4 فروری کو بنگلور میں افغانستان اور نمیبیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی، جبکہ 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی۔ گروپ بی میں اسکاٹ لینڈ کے دیگر میچز اٹلی، انگلینڈ اور نیپال کے خلاف ہوں گے، جہاں ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے مطابق اسکواڈ کی حتمی شرکت تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزوں کی منظوری سے مشروط ہے، محدود وقت کے باعث اضافی ریزرو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lahore-police lahore-police
پاکستان2 دن ago

کہوٹہ سے راولپنڈی آتے ہوئے قیدی وین سے14 قیدی فرار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) کہوٹہ سے راولپنڈی منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے، واقعے...

supreme-court supreme-court
پاکستان2 دن ago

شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات اس کی مکمل ذاتی ملکیت ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کور ٹ نے خواتین کے حق میں اہم فیصلہ جاری کر دیاہے، سپریم کورٹ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان2 دن ago

سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم...

Trump Trump
تازہ ترین2 دن ago

ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔...

pakistan-and-italy pakistan-and-italy
پاکستان2 دن ago

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ طے پا گیا،وزارت اقتصادی امورکےسیکرٹری محمد حمیر...

heatwave heatwave
تازہ ترین2 دن ago

فرانس ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ، درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، جہاں کئی علاقوں میں درجہ حرارت...

crude-oil-prices crude-oil-prices
پاکستان2 دن ago

سانگھڑ میں بوبی آئل فیلڈ سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار شروع

سانگھڑ (صداۓ سچ نیوز) ضلع سانگھڑ میں واقع بوبی ڈیپ ون کنویں سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار...

rain rain
پاکستان2 دن ago

ملک بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے ملک میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

قطر میں منجمد 12ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز جاری کیے جائیں گے، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے...

american embassadar american embassadar
تازہ ترین2 دن ago

قطر و پاکستان کی ثالثی سے واشنگٹن و تہران دوبارہ مذاکرات پر آمادہ ہوئے، رچرڈ شمیئرر

مسقط (صداۓ سچ نیوز) عمان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ شمیئرر کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کی...

Trending