پاکستان
خودکش حملہ آو ر کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے ،طلال چودھری
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہیں،واقعے میں 31 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں ہمسایہ ملک شامل ہے،خودکش حملہ آور نے کتنی بار افغانستان کا سفر کیا تفصیلات حاصل کرلی ہیں ،خودکش حملہ آور کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔
زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ،بلوچستان میں دہشتگردوں کو ان کی سوچ سے زیادہ نقصان پہنچایا گیا ،دھماکے میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھی شہید ہوئےہیں۔
دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہےہیں،دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد دنیا کے سامنے پیش کر چکے ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے،وزیراعظم کو وزارت داخلہ 72گھنٹوں میں واقعے کی رپورٹ پیش کرے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

